منگل‬‮ ، 23 ستمبر‬‮ 2025 

 پاکستانی بھارتی شہریوں کی نسبت کئی گنا زیادہ خوش رہنے والی قوم،خوش رہنے والے ممالک کی نئی فہرست میں پاکستان اور بھارت کس نمبرپر ہیں؟ حیرت انگیز انکشافات 

datetime 28  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)دنیا میں سب سے خوش رہنے والے ممالک کی نئی فہرست میں پاکستان 67ویں اور بھارت ہم سے کہیں نیچے 140ویں نمبر پر موجود ہے، پاکستانی بھارتی شہریوں کی نسبت کئی گنا زیادہ خوش رہنے والی قوم ہیں۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال اس فہرست میں فن لینڈ کو دنیا کا خوش ترین ملک قرار دیا گیا ہے،دوسرے نمبر پر ڈنمارک، تیسرے پر ناروے، چوتھے پر آئس لینڈ، پانچویں پر نیدرلینڈز، چھٹے پر سوئٹزرلینڈ، ساتویں پر سویڈن، آٹھویں پر نیوزی لینڈ، نویں پر کینیڈا اور دسویں نمبر پر آسٹریا

کو دنیا کا خوش ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔جنوبی ایشیاء کے ممالک میں پاکستان خوش رہنے کے حوالے سے پہلے نمبر پر ہے اور افغانستان آٹھویں یعنی آخری نمبر پر۔ 156ممالک پر مشتمل اس فہرست میں بھارت کے علاوہ پاکستان کے دیگر ہمسایوں میں ایران 117ویں اور چین 93ویں نمبر پر آیا۔دنیا میں جو ممالک خوشی کے اعتبار سے کم تر قرار دیئے گئے ان میں پہلے دس نمبروں پر بالترتیب ساؤتھ سوڈان، سنٹرل افریقن ری پبلک، افغانستان، تنزانیہ، روانڈا، یمن، ملاوی، شام، بوتسوانا اور ہیٹی شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



احسن اقبال کر سکتے ہیں


ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…