اتوار‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2024 

 ایران کا تیل آبنائے ہرمز سے نہیں گزرے گا توکسی کا بھی نہیں گزرنے دیں گے،ایرانی فوج کاآبنائے ہْرمز کو بند کرنے کا اعلان،بڑے تصادم کا خدشہ

datetime 28  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی) ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے ملک کے خلاف مزید معاندانہ اقدامات کیے جاتے ہیں تو اہم آبی گذرگاہ آبنائے ہْرمز کو بند کر دیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل محمد حسین باقری نے اتوار کوایک بیان میں کہا کہ

ہم آبنائے ہْرمز کو بند نہیں کرنا چاہتے ہیں لیکن اگر دشمنوں کے مخالفانہ اقدامات میں شدت آتی ہے تو ہم اس کو بند کردیں گے۔انھوں نے یہ بھی دھمکی دی کہ اگر ایران کے تیل کو آبنائے ہرمز سے نہیں گزرنے دیا جاتا تو پھر یقینی طور پر دوسرے ممالک کے تیل کا راستہ بھی مسدود کردیا جائے گا۔جنرل باقری نے یہ انتباہ امریکا کے گذشتہ سوموار کے ایک بیان کے ردعمل میں جاری کیا۔اں کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے تیل کے خریدار ممالک بھارت، چین اور ترکی وغیرہ کو پابندیوں سے حاصل استثنا مئی سے ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب امریکا ان کے خلاف بھی جون میں ایران سے تیل خرید کرنے کی صورت میں پابندیاں عاید کردے گا۔سعودی عرب اور دوسرے خلیجی ممالک اسی اہم آبی راستے سے بحری جہازوں کے ذریعے اپنا تجارتی مال اور تیل دنیا کے دوسرے ممالک کو بھیجتے ہیں۔امریکا کی توانائی اطلاعات انتظامیہ (ای آئی اے) کے گذشتہ سال کے اعداد وشمار کے مطابق آبنائے ہْرمز سے ایک کروڑ ستر لاکھ بیرل یومیہ تیل بحری جہازوں کے ذریعے گذرتا ہیاور یوں اس آبی راستے سے تیل کی قریباً تیس فی صد تجارت ہوتی ہے۔ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے ملک کے خلاف مزید معاندانہ اقدامات کیے جاتے ہیں تو اہم آبی گذرگاہ آبنائے ہْرمز کو بند کر دیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



کوفتوں کی پلیٹ


اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…