جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

بڑے پیمانے پر ایرانی شہریوں نے یورپی ملکوں میں پناہ حاصل کرنا شروع کردی،صرف گزشتہ برس میں ہی کتنے ہزار ایرانی شہری ملک چھوڑ گئے؟، رپورٹ

datetime 28  اپریل‬‮  2019 |

تہران (آن لائن) سال 2018 کیدوران ایران سے نقل مکانی اور یورپی ملکوں میں پناہ کے حصول کا سلسلہ جاری رہا۔ ایک رپورٹ کیمطابق گذشتہ برس 10 ہزار ایرانی باشندوں نے یورپی ممالک میں پناہ حاصل کی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق  2018 کیدوران یورپی ملکوں کی طرف سے 333400 پناہ گزینوں کی پناہ کی درخواستوں کی منظوری دی گئی۔ان میں شام، عراق، افغانستان اور مشرق وسطی کے ممالک کیپناہ گزین شامل ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران سے نقل مکانی کرنے والوں کی بڑی تعداد ملک میں جاری معاشی بحران بتایا جاتا ہے۔ حکومتی عمال کی کرپشن، قومی خزانیکی

لوٹ ماراور عوام کو بنیادی معاشی حقوق سے بھی محروم کیاجا رہا ہے جس کے باعث بڑی تعداد میں لوگ یورپی ملکوں کو نقل مکانی پر مجبور ہو رہیہیں۔رپورٹ کے مطابق 2018 کیدوران اس سے پچھلے سال کی نسبت پناہ گزینوں کی 40 فی صد کم درخواستوں پرعمل درآمد کیا گیا۔ سال 2017 کے دوران 53300 پناہ گزینوں کی درخواستوں کی منظوری دی گئی تھی۔ سال 2018 کے دوران مجموعی طورپر شام سے 96100 پناہ گزین یورپ داخل ہوئے۔ اس کے بعد افغانستان کے43500 اور عراق کے 24600 جبکہ ایران کے 10 ہزار شہریوں نے یورپی ممالک میں پناہ حاصل کی۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…