اتوار‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2024 

 افغانستان سے  امریکی و غیر ملکی افواج  کے انخلاء  کا فامولا طے پاگیا،روس اور چین امریکہ کی مدد کریں گے،تفصیلات جاری

datetime 28  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) افغانستان سے امریکی و غیرملکی افواج کے انخلا کا فارمولا بڑی طاقتوں کے درمیان طے پا گیا ہے۔ اس سے عالمی سیاسی مبصرین کو امید بندھی ہے کہ اب افغانستان میں گزشتہ 17 سال سے جاری جنگ کا خاتمہ ہو جائے گا۔

افغانستان سے امریکی افواج نکالنے کی خواہش مند ٹرمپ انتظامیہ کو اب اس ضمن میں روس اور چین کی بھی حمایت و تعاون حاصل ہو گیا ہے۔ طے پانے والے معاہدے اور پیدا ہونے والے اتفاق رائے کے تحت افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا میں روس اور چین امریکہ کی مدد کریں گے۔امریکہ کے نمالئندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے دوحا میں ہونے والے افغان طالبان سے مذاکرات میں یہ بات بہرحال منوائی تھی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ افغانستان کی سرزمین داعش سمیت کسی بھی غیر ملکی عسکریت پسند گروپ کے استعمال میں نہیں آئے گی۔امریکی حلقوں کے مطابق افغان طالبان سے اس بات کی بھی ضمانت لی جارہی ہے کہ وہ ایسے کسی بھی عسکریت پسند گروپ کو اپنی سرزمین پر متحرک ہونے کا موقع فراہم نہیں کریں گے جو امریکہ یا اس کے کسی بھی اتحادی کے لیے نقصان کا سبب بن سکے۔جرمن خبررساں ادارے کے مطابق یہ پیش رفت زلمے خلیل زاد کی ماسکو میں روس اور چین کے مندوبین سے ہونے والی ملاقات میں طے پائی ہے۔امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل  زلمے خلیل زادہ نے گزشتہ روز پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے افغانستان سے متعلق بیان اور ان کے مثبت کردار کی تعریف کی تھی۔افغان طالبان کو امریکہ کے ساتھ مذاکرات پر آمادہ کرنے میں پاکستان کے کردار کو پوری دنیا تسلیم کرچکی ہے۔

موضوعات:



کالم



کوفتوں کی پلیٹ


اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…