جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس 3 سال کی کم ترین سطح پر 

datetime 27  اپریل‬‮  2019 |

کراچی(آن لائن) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے 100 انڈیکس 3 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا، ہفتے کے آخری روز انڈیکس 37 ہزار 131 پوائنٹس پر بند ہوا۔تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 161 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد ہفتے کے آخری روز انڈیکس 37 ہزار 131 پوائنٹس پر بند ہوا۔رواں ہفتے انڈیکس 3 سال سے زائد کی کم ترین سطح 36 ہزار 136 پوائٹس پر رہا۔100 انڈیکس میں 3 سال کی کم ترین سطح 23 اپریل کو منگل کے روز دیکھی گئی جب کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 700 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

ایک دن میں 100 انڈیکس میں 1.9 فیصد کی نمایاں کمی دیکھی گئی۔ انڈیکس نیچے جانے کے بعد شیئرز کی قیمت کم ہونے سے سرمایہ کاروں کے 110 ارب ڈوب گئے۔رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں 23.44 ارب مالیت کے 61 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا، مارکیٹ کپیٹلائزیشن 40 ارب کمی سے 7 ہزار 528 ارب روپے ہوگئی۔دوسری جانب رواں ہفتے کے دوران روپے کی قدر میں استحکام رہا۔ مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 141.38 کی سطح تک ٹریڈ ہوا۔انٹر بینک میں ڈالر 141 روپے 39 پیسے کی سطح پر برقرار رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…