جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی،نفسیاتی حد بحال،پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ،سونا مہنگا ہوگیا

datetime 26  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کو بھی تیزی کا رجحان برقراررہا اورکے ایس ای100انڈیکس37ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے 334.60پوائنٹس کے اضافے سے 37130.63پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ69.88فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 96ارب92کروڑ46لاکھ روپے کا اضافہ ہوا۔

حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی 3کروڑ70لاکھ 80ہزار شیئرز زائدرہا۔گزشتہ روز کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریدار ی میں بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا گیا جس کے نتیجے میں تیزی دیکھنے میں آئی اور کے ایس ای100انڈیکس 37158پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیا تاہم بعد ازاں منافع حاصل کرنے کی عرض سے شیئرز فروخت  سے انڈیکس مزکورہ حد سے نیچے آگیا لیکن مجموعی طور پر تیزی غالب رہی اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس334.60پوائنٹس کے اضافے سے 37130.63پوائنٹس پر بندہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 103.48پوائنٹس کے اضافے سے17670.89پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس 684.39پوائنٹس اضافے سے 60432.24پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس348.22پوائنٹس کے اضافے سے27098.17 پوائنٹس پربندہوا۔ گزشتہ روزمجموعی طور پر342کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے 239کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،83کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ20کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 96ارب92کروڑ46لاکھ روپے سے زائدکا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر75کھرب 28ارب63 کروڑ62لاکھ روپے ہوگئی۔گزشتہ روز14کروڑ38لاکھ 94ہزار شیئرز کا کاروبار ہو اجوجمعرات کی نسبت 34.71فیصدزائد ہے۔

قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے لحاظ سے پاک ٹوبیکو کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت122.50روپے اضافے سے2572.50روپے اورفلپ موریس کے حصص کی قیمت 94.02روپے اضافے سے3194روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی باٹا پاک کے حصص میں ریکارڈکی گئی جس کے حصص کی قیمت77.42روپے کمی سے1471.08روپے اور نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت 29.67روپے کمی سے 7670.33روپے ہوگئی۔

نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے بینک آف پنجاب،پاک الیکٹران،یونٹی فوڈز،،ٹی آر جی پاکستان،فوجی سیمنٹ،کے الیکٹرک،پایونیئرسیمنٹ،سوئی نادرن گیس کمپنی،لوٹی کیمکل اورمیپل لیف کے حصص سرفہرست رہے۔دریں اثناء انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔ فوریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں

امریکی ڈالر کی قیمت خرید141.38روپے سے بڑھ کر141.48 اور قیمت فروخت141.41روپے سے بڑھ کر142.20روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید141.70روپے اور قیمت فروخت 142.20روپے برقرار رہی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید157.50روپے جب کہ قیمت فروخت159.30روپے مستحکم رہی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید182.30روپے سے بڑھ کر182.80روپے اورقیمت فروخت184.10روپے سے بڑھ کر184.60روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید37.65روپے اور قیمت فروخت37.90روپے مستحکم رہی

جب کہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید38.60روپے سے بڑھ کر38.65روپے اور قیمت فروخت 38.90روپے برقرار رہی۔،چینی یو آن کی قیمت خرید21.20روپے سے بڑھ کر21.50روپے اور قیمت فروخت22.80روپے برقرار رہی۔علاوہ ازیں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 4 ڈالر کا اضافہ ہوا تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت مستحکم رہی۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت4 ڈالر کے اضافے سے بڑھ کر1281ڈالر ہوگئی تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت68900روپے اور فی 10گرام سونے کی قیمت59071روپے کی سطح پر مستحکم رہی.چاندی کی فی تولہ قیمت 890روپے برقرار رہی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…