جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا شیڈول طے پاگیا

datetime 26  اپریل‬‮  2019 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا شیڈول طے پاگیا جس کے تحت پیر سے باضابطہ مذاکرات شروع ہوں گے۔ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کا جائزہ مشن ڈائریکٹرارنسٹو رمیریزریگو کی سربراہی میں 29 اپریل کو پاکستان پہنچے گا اور 7 مئی تک پاکستان میں قیام کریگا اس دوران آئی ایم ایف جائزہ مشن مختلف اداروں کا دورہ بھی کرے گا، نئے پروگرام کیلئے

29 اپریل سے باضابطہ مذاکرات شروع ہوں گے۔ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے تمام متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو مراسلہ جاری کردیا اور آئی ایم ایف سے مذاکرات کیلئے ایف بی آر سمیت متعلقہ وزارتوں سے ڈیٹا مانگ لیا اور جائزہ مشن کے ساتھ مذاکرات کیلئے 9 ماہ کے اقتصادی اعداد وشمار پر مشتمل ڈیٹا مرتب کرنے کی ہدایات بھی کردی ہے، وزارت خزانہ کی ہدایت پر ایف بی آر کے تمام متعلقہ ونگز نے ڈیٹا مرتب کرنا شروع کردیا ۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف پاکستان کی ٹیکس آمدنی جی ڈی پی کے 13.2 فیصد تک بڑھانے کا مطالبہ کررہا ہے، حکومت پاکستان نے 12.7 فیصد تک بڑھانے کی یقین دہانی کرائی ہے، آئی ایم ایف سے ہونے والے مذاکرات میں ریونیو فریم ورک پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا، ریونیو فریم ورک میں بجٹ میں 729 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کی تجاویز زیرغور ہیں۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف جائزہ مشن کے ساتھ وفاقی بجٹ کیلئے تجاویز اور بجٹ اسٹریٹجی پیپر پرتبادلہ خیال ہوگا، آئندہ بجٹ میں جی ڈی پی کے 1.4 فیصد کے برابر ٹیکس عائد کئے جانے کا امکان ہے، بجٹ میں برآمدی و مینوفیکچرنگ شعبہ کے لیے ٹیکس میں ریلیف بھی دیا جائے گا اور بجٹ میں 634 ارب روپے ان لینڈ ریونیواور 95 ارب روپے کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں جب کہ انکم ٹیکس کی مد میں 334ارب روپے، سیلز ٹیکس کی مد میں 150 ارب اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 150 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کی تجاویز ہیں۔ذرائع کے مطابق جائزہ مشن کو بجلی کے نرخ میں اضافہ، روپے کی قدر،موبائل فون کارڈ پر ٹیکس کی بحالی سے اضافی ریونیو، ایمنسٹی اسکیم اور قرضوں کی ایڈجسٹمنٹ سے متعلق شرائط پر پیشرفت سے آگاہ کیا جائے گا تاہم چین سے لئے جانیوالے قرضوں کے بارے آئی ایم ایف کو آگاہ کرنا سب سے بڑا چیلنج ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…