اتوار‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2026 

سعودیہ میں آئندہ 20 سال تک توانائی سیکٹرمیں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی،خالد الفالح

datetime 25  اپریل‬‮  2019 |

ریاض (این این آئی )سعودی عرب میں آیندہ دس سے بیس سال کے دوران میں توانائی کے شعبے میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات سعودی عرب کے وزیرِ توانائی خالد الفالح نے دارالحکومت الریاض میں شعبہ مالیات سے متعلق کانفرنس میں گفتگو

کرتے ہوئے کہی ۔یہ دو روزہ کانفرنس گزشتہ روز شروع ہوئی اور اس کا موضوع ’’ سعودی عرب اور خطے میں ایک مسابقتی کیپٹل مارکیٹ کا قیام‘‘ ہے۔یہ سعودی عرب کے ویڑن 2030ء کے مالیاتی سیکٹر ترقیاتی پروگرام کے تحت منعقد کی جارہی ہے۔اس کا مقصد سعودی عرب کے مالیاتی شعبے کو متنوع بنا کر مجموعی قومی پیداوار ( جی ڈی پی) میں اس کے حصے کو بڑھانا ہے۔اس میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے مالیاتی شعبے کے ماہرین اور عالمی مالیاتی اداروں کے نمایندے شرکت کررہے ہیں۔سعودی وزیر توانائی نے افتتاحی اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ مملکت میں آیندہ دس سے بیس سال کے دوران میں مختلف شعبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی اور اس میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری توانائی کے شعبے میں ہوگی۔انھوں نے شرکاء کو بتایا کہ سعودی عرب کی بڑی تیل کمپنی آرامکو کے حصص کی پہلی مرتبہ فروخت کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور یہ 2021ء یا اس سے کچھ عرصہ پہلے فروخت کے لیے پیش کر دیے جائیں گے۔واضح رہے کہ خالد الفالح ہی آرامکو کے چیف ایگزیکٹو افسر ہیں۔انھوں نے مزید کہاکہ ہم اس بات کو بھی یقینی بنائیں گے کہ عالمی سطح پر تیل کی مارکیٹ میں توازن برقرار رہے‘‘۔انھوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ سعودی عرب اپنے صارفین کو معلق نہیں چھوڑے گا کہ وہ اپنی ضرورت کے لیے تیل کی تلاش میں مارے مارے پھرتے رہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بٹرفلائی افیکٹ


وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…