جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

کاریں بنانے والی دنیا کی معروف کمپنی کا پاکستان میں کارخانہ لگانے کی خواہش کا اظہار

datetime 25  اپریل‬‮  2019 |

کراچی( آن لائن )فرانسیسی کار ساز کمپنی رنالٹ نے پاکستان میں کاریں بنانے کا خارکانہ لگانے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔ فرانسیسی سینیٹر پاسکل الیزارڈ نے پاکستان کے دورے کے دوران کہا ہے کہ فرانسیسی کار ساز کمپنی رنالٹ پاکستان میں کار یں بنانے کا کارخانہ لگانے کی

خواہش رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرانس کار سازی کے ساتھ دوسرے شعبوں میں بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے۔اور ان دنوں فرانسیسی سینیٹرز کے ساتھ پاکستان کے دورے پر ہیں انہوں نے کہا کہ وہ پیرس میں جا کر گوادر کے حوالے سے سیمینار کا اہتمام بھی کریں گے جہاں فرانسیسی کمپنیوں کو گوادر کی اہمیت کے حوالے سے بتایا جائے گا تا کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ فرانسیسی کمپنیوں کو اس بات کے لیے بھی قائل کریں گے کہ وہ پاکستان میں آکر پاکستان کے ڈیری فارمنگ کے شعبے میں دودھ کو دیر تک محفوظ بنانے کی نئی ٹیکنالوجیز لائیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دودھ پیدا کرنے والادنیا کا تیسرا برا ملک تھا لیکن یہاں دودھ کو محفوظ کرنے کے ذرائع بہت محدود ہیں اس لیے اس شعبے میں کام کرنے کی ضرورت ہے اور فرانس اس حوالے سے پاکستان کی مدد کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…