جمعہ‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2026 

گیس قیمتوں میں اضافہ ، کمرشل صارفین پر ایڈوانس بل سکیورٹی کے نام پر نیا بوجھ ڈال دیا گیا،20ہزار ماہانہ آنے والا بل اب کہاں تک پہنچ گیا ؟عوام پریشان

datetime 22  اپریل‬‮  2019 |

فیصل آباد(اے این این)سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد کمرشل صارفین پر ایڈوانس بل سکیورٹی کے نام پر نیا بوجھ ڈال دیا گیا،کمر شل صارفین کی محکمہ کے پاس تین بلوں کے برابر رقم ہونی چاہئے، محکمہ اووربلنگ کو کم کرنے کے سلسلہ میں حکومت کی طرف سے کو ئی ہدایت یاحکم نہیں ملا۔ محکمہ سوئی گیس،

جبکہ اووربلنگ کی شکایات میں اضافہ اور چھوٹے کمرشل صارفین کنکشنز بند کرنا شروع کردئیے ،سوئی گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ کے اعلان نے صارفین کو پریشانی میں مبتلا کردیا، محکمہ سوئی گیس کی جانب سے حالیہ قیمتوں میں اضافے کے بعد کمرشل صارفین کو بل کے اوور بلنگ نے پریشان کر دیا ،20ہزار روپے ماہانہ بل آنے والے کمرشل صارفین کے بل اب 35سے 40ہزارروپے ہوگیا ہے جبکہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹریاتھارٹی نے مزید ہوئی گیس کی قیمتوں میں 80فیصد اضافہ کا عندیہ دیا ہے ۔پہلے ہی قیمتوں اضافہ کے بعد صارفین کی جانب سے زیادہ بل آنے کی شکایات میں اضافہ ہوگیا ہے اورمحکمہ سوئی گیس نے قیمتوں اضافہ کے ساتھ ہی کمرشل صارفین سے ایڈوانس سکیورٹی کے نام پر رقم کی وصولی شروع کردی ۔محکمہ سوئی گیس کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے پرانی سکیورٹی کم ہونے کی بناء پر صارفین سے ایڈوانس رقم تین بلوں کے مساوی وصول کی جارہی ہے جوکہ صارفین سے تین اقساط میں وصول کی جائے گی ، اووربلنگ کو کم کرنے کے سلسلہ میں وفاقی حکومت کی طرف سے ابھی تک کو ئی ہدایت یاحکم نہیں ملا، ذرائع کے مطابق سکیورٹی کے نام پر چھوٹے کمرشل دکانداروں کو بیس سے تیس ہزار روپے تصحیح بل کے نام پر وصولی کا سلسلہ جاری ہے جس پر تندور بھائی ‘ناشتہ پوائنٹ اور ہوٹل مالکان پریشان ہیں، چھوٹے کاروباری صارفین زائد بل کی وجہ اپنے کنکشنز بند کرانے پر مجبور ہورہے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…