جمعرات‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ورلڈ کپ کے لیے انگلینڈ کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا

datetime 17  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کیلئے ابتدائی 15 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔انگلینڈ نیشنل کرکٹ سلیکٹرز نے ورلڈکپ کے لیے این مورگن کی قیادت میں 15 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا جس میں تبدیلی کا امکان ہے ،سلیکٹرز نے ورلڈ کپ سے قبل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 5 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا بھی اعلان کیا ہے۔ورلڈکپ کیلئے انگلینڈ کے ابتدائی 15 کھلاڑیوں میں

کپتان این مورگن، معین علی، جوئے روٹ، جوس بٹلر، ٹوم کرن، جوئے ڈینلے، الیکس ہیلز، لیام پلنکٹ، جونی بیرسٹو، عادل راشد، جیسن رائے، بین اسٹوک، ڈیوڈ ویلے، کرس ووکس اور مارک ووڈ شامل ہیں۔یاد رہے کہ 30 مئی سے شروع ہونے والے ورلڈکپ 2019 کا افتتاحی میچ میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ایونٹ کیلئے اب تک نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، بھارت اور بنگلہ دیش کی جانب سے ٹیموں کا اعلان کیا جاچکا ہے۔



کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…