منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

وفاقی حکومت نے کون سے 2ائیر پورٹ کھولنے کا فیصلہ کرلیا؟عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

datetime 14  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن)وفاقی حکومت نے پاڑہ چنار ائیر پورٹ اور ڈیرہ اسماعیل خان کو بھی کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان ائیر پورٹ ، سیدو شریف ائیر پورٹ اور چترال ائیرپورٹ کا ابتدائی سروے مکمل ہو گیا ہے جبکہ پاڑہ چنار ائیر پورٹ پر سروے آئندہ ہفتے تک مکمل کر لیا جائے گا۔

سول ایو ی ایشن اتھارٹی کے ایگزیکٹو کمیٹی نے چترال اور سیدو شریف ائیر پورٹ دوبارہ شروع کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان اور پاڑہ چنار ائیر پورٹ کو مرحلہ وار طور پر کھول دیاجائے گا۔ نان فنکشل ائیر پورٹ پر آپریشنز دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سے سیدو شریف ، چترال ، پاڑہ چنار ، ڈیرہ اسماعیل خان کے ائیر پورٹس پر سول ایو ی ایشن اتھارٹی کے حکام اپنی رپورٹس مرتب کر رہی ہے ۔ ان ائیر پورٹس پر وزیر اعظم کی احکامات کی روشنی میں سر سبز و صاف پاکستان مہم کے تحت پودے بھی لگائیں جائینگے وفاقی حکومت کی جانب سے پاڑہ چنار اور ڈیرہ اسماعیل خان ائیر پورٹ کو دوسرے مرحلے میں جبکہ سیدو شریف اور چترال ائیر پورٹ کو پہلے مرحلے میں کھول دیا جائے گا ۔ ان ائیر پورٹس کوکھولنے سے ملاکنڈ ڈویژن ، جنوبی اضلاع کے مسافروں کو سہو لتوں کے ساتھ ساتھ سیاحوں کی تعدا د میں بھی اضافہ ہو گا ۔ ان ائیر پورٹس کے باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹس سے آمدو رفت ، عملے کی تعیناتی کے لئے شیڈول تیارکیا جارہا ہے ان ائیر پورٹس پر دن کے اوقات کار میں آپریشن پہلے مرحلے میں جاری رہے گا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…