منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

مودی کو انتخابات میں ہیر پھیر نظر آئی تو وہ کیا حرکت کرسکتا ہے؟شیخ رشید نے خبر دار کردیا

datetime 14  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو انتخابات میں ہیر پھیر نظر آئی تو وہ پاکستان میں دہشت گردی کرے گا،اگر عمران خان کے ہوتے ہوئے سرکلرٹرین نہ چلی تو قیامت تک نہیں چل سکے گی ،سرکلرریلوے کا ڈیزائن بنانہ فزیبلٹی تیارہوئی ہے،مرجاں گاجھوٹ نہیں بولوں گا، 9 سال سے جھوٹ بولناچھوڑ دیا ہے، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں

ملکی مسائل کو حل کریں گے۔اتوارکومیڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید کہا کہ پاکستان ریلوے کا خسارہ بہت زیادہ ہے۔ ریلوے کے ملازمین کی تعداد ایک لاکھ ہے جب کہ ڈیڑھ لاکھ افراد کو پنشن دے رہے ہیں۔ اسی طرح ایم ایل ون میں بھی ڈیڑھ لاکھ افراد نوکریاں ملیں گی۔انہوں نے کراچی سے پشاور1760کلو میٹر طویل ایم ایل ون منصوبے کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم عمران خان 27اپریل2019 کو اس سلسلے میں معاہدے پر دستخط کریں گے جس کے نتیجے میں کراچی سے پشاور کے لیے ایک نیا ڈبل ٹریک بچھایا جائے گا جس پر ٹرین کی کم سے کم رفتار160کلومیٹر ہو گی ۔ یہ منصوبہ اگلے 5سالوں میں مکمل ہوگا۔ایم ایل ون منصوبہ پاکستان کی تاریخ بدل دے گا جب کہ ہم چاہتے ہیں کہ ایم ایل ٹو پر بھی کام شروع ہو جائے۔ مزدور ہی پاکستان ریلوے کی اصل طاقت ہیں۔انہوں نے کہاکہ 24ٹرینیں چلا دی ہیں جب کہ مزید 16 ٹرینیں بھی جلد چلا دی جائیں گی۔وفاقی وزیر نے کراچی سرکلر ریلوے کے منصوبے پر تبصرہ کرتے ہوئے وعدہ کیا کہ جیسے ہی سندھ حکومت معاہدے پر دستخط کرے گی اور ڈیزائن ، فزیبیلیٹی کی منظوری دی جائے گی پاکستان ریلویز فوری طور پر تجاوزات کا خاتمہ کردے گی اور سندھ حکومت کو اس کا انتطام حوالے کردے گی ۔ کئی کمرشل تجاوزات کا پہلے سے ہی خاتمہ کیا جاچکاہے اور اب سندھ حکومت کو اس ضمن میں کام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ اگر ہماری مدت اقتدار میں کے سی آر مکمل نہیں ہوتا تو پھر وہ کبھی بھی مکمل نہیں ہوپائے گا۔ یہ واقعی ایک اہم منصوبہ ہے جو اب سی پیک اور گوادر پورٹ کا حصہ بھی بن گیا ہے۔ گوادر پورٹ بیک وقت ایک ہی دن میں 190شپس کو لنگر انداز کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔اس سے قبل وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کراچی سٹی اسٹیشن پر انجن میں آگ لگنے سے جاں بحق ہونے والے

اسسٹنٹ ڈرائیور راشد رحمان کے گھر گئے اور ان کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔اس موقع پر وفاقی وزیر کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی خرم شیر زمان اور ریلوے افسران بھی تھے۔شیخ رشید نے جاں بحق اسسٹنٹ ڈرائیور کے لواحقین کو10لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا اور بیٹے کو نوکری دینے کا اعلان کیا جب کہ حادثہ میں زخمی ہونے والوں کو بھی 5، 5 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…