جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

ایل جی نے اننوفیسٹ نمائش میں نئے اولیڈ اور نانوسیل ٹیکنالوجی کے حامل ٹی وی پیش کردیئے

datetime 13  اپریل‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی) ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے سال 2019 میں اپنی اعلیٰ معیار کی ٹی وی لائن اپ بشمول نیا اولیڈ اور نانو سیل ٹی وی سیریز متعارف کرادی ہے۔ جنوبی کوریا کے شہر سیول میں ایل جی سائنس پارک میں 9 تا 10 اپریل کو منعقد ہونے والی اننوفیسٹ نمائش میں ایل جی کی جانب سے ہر سال نت نئی جدت کی حامل مصنوعات پیش کی جاتی ہیں۔ اس بار نمائش میں اپ گریڈ شدہ آرٹیفیشل انٹیلی کے حامل

ٹی وی ماڈلزپیش کئے گئے ہیں جو کمپنی کی جدید ترین سیکنڈ جنریشن ایلفا 9 جنریشن 2 انٹیلی جنٹ پروسیسر اور ڈیپ لرننگ ایلگورتھم سے لیس ہے۔ نئے ایلگورتھم کی وجہ سے ایل جی کے نئے ٹی وی میں تصویر اور آواز منظر کے مطابق پیش کرے گی۔ ایل جی کی جانب سے مشرق وسطیٰ و افریقہ میں اولیڈ ٹی وی لائن اپ کی فلیگ شپ مختلف اسکرین سائز کی حامل ہے جن میں W9، E8، C9 اور B9 شامل ہیں۔ نانوسیل ایل جی کا پریمیئر ایل ای ڈی برانڈ ہے، اس کے نام سے ظاہر ہوتا ہے کہ پکچر کوالٹی نانو سیل ٹیکنالوجی کی حامل ہے۔ وسیع اقسام کے ذیلی رنگوں اور کنٹراسٹ کو یقینی بنانے کے ساتھ نانو کلر میں فل ایرے لوکل ڈیمنگ (Full Array Local Dimming) بیک لائٹ یونٹ ہے۔ اس میں نانو ایکیوریسی (NanoAccuracy) چوڑے زاویئے کے ساتھ درست رنگوں اور کنٹراسٹ کو یقینی بناتا ہے جبکہ نانو بیزل (NanoBezel) انتہائی پتلے بیزلز کے ذریعے روانی سے بہترین منظر میں معاونت کرتا ہے۔ نانوسیل کی سیریز آرٹیفیشل انٹیلی جنس 14 ماڈلز پر مشتمل ہے جو 49 انچ سے لیکر 77 انچ تک مختلف سائز میں دستیاب ہے۔ صارفین کی مزید سہولت کے لئے ایل جی کی نئی پریمیئم ٹی وی رینچ میں گفتگو کیلئے آواز کی شناخت کا نیا فیچر ہے جسے کنٹرول کرنا نہایت آسان ہے اور اس سے مختلف سوالات پوچھے جاسکتے ہیں۔ یہ نئے ٹی وی ماڈلز سوالات کا پس منظر سمجھ سکتے ہیں جس کی وجہ سے پیچیدہ درخواستیں بھی سرانجام دی جاسکتی ہیں ، جس کا مطلب یہ ہے کہ صارفین کو مطلوبہ نتائج کے لئے اپنی بات دہرانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ آرٹیفیشل انٹیلی جنس تھنک سے آراستہ گفتگو کی آواز کی پہچان کے حامل ایل جی کے نئے ٹی وی دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں دستیاب ہوں گے۔

ایل جی C9اولیڈ ٹی وی اور کمپنی کے 86 انچ کے 4Kنانو سیل ٹی وی ماڈل کو ابھی حال ہی میں سی ایس 2019 اننویشن ایوارڈز ملے ہیں۔ اس غیرمعمولی 65 انچ کے E9 اور C9 اولیڈ ٹی وی نے بھی مختلف اعزازات اپنے نام کئے۔ ایل جی کے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے آراستہ نئے ٹی وی ماڈلز ایچ ڈی ایم اے 2.1 خصوصیات کے ساتھ بھی کارآمد ہے جس میں نئے 4Kاولیڈ اور نانوسیل ٹی وی قابل ذکر انداز سے فی سیکنڈ 120 فریم کی رفتار سے کام کرسکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…