جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی،سرمایہ کاری مالیت میں بڑااضافہ ،پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قیمت میں بھی مزیداضافہ ہوگیا

datetime 11  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ مندی کے بعد کاروباری ہفتے کے چوتھے روزجمعرات کواتارچڑھاؤ کے بعد تیزی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس کی36600اور36700کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں39ارب 9کروڑروپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت1.85فیصدزائد جبکہ53.55فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے فوڈز،ٹیلی کام،توانائی،سیمنٹ اور بینکنگ سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہواٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس36910پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی دیکھاکیاگیاتاہم پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی غیر مستحکم پوزیشن باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور نئی سرمایہ کاری سے گریز کیا،جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس36499پوائنٹس کی نچلی سطح پر ریکارڈ کیاگیاتاہم آخری سیشن میں غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی گئی، جس کے باعث مارکیٹ میں ریکوری آئی اور کے ایس ای100انڈیکس کی36700پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارادن جاری رہا،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس208.32پوائنٹس اضافے سے36787.64پوائنٹس پر بندہوا۔جمعرات کومجموعی طور پر338کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے181کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،129کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ28کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں39ارب9کروڑ96لاکھ20ہزار256روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر75کھرب54ارب98کروڑ32لاکھ84ہزار849روپے ہوگئی۔

جمعرات کومجموعی طور پر14کروڑ37لاکھ98ہزار400شیئرزکاکاروبارہوا،جوبدھ کی نسبت26لاکھ20ہزار440شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے یونی لیور فوڈزکے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت250.00روپے اضافے سے6500.00روپے اورسیمنزپاک کے حصص کی قیمت25.00روپے اضافے سے745.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی جوبلی لائف انشورنس کے حصص میں ریکارڈکی گئی،

جس کے حصص کی قیمت10.03روپے کمی سے336.37روپے اورالغازی ٹریکٹرزکے حصص کی قیمت7.19روپے کمی سے413.00روپے ہوگئی ۔جمعرات کوٹی آر جی پاک کی سرگرمیاں1کروڑ18لاکھ63ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت3پیسے کمی سے20.10روپے اورفوجی سیمنٹ کی سرگرمیاں1کروڑ15لاکھ63ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرزکی قیمت26پیسے کمی سے16.24روپے ہوگئی ۔

جمعرات کوکے ایس ای30انڈیکس119.16پوائنٹس اضافے سے17379.02پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس559.28پوائنٹس اضافے سے59950.23پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس140.43پوائنٹس اضافے سے27070.32پوائنٹس پربندہوا ۔ انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قیمت میں3پیسے کااضافہ جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جمعرات کوانٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں3پیسے کااضافہ ریکارڈکیاگیا،

جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید141.37روپے سے بڑھ کر141.40روپے اور قیمت فروخت141.47روپے سے بڑھ کر141.50روپے ہوگئی ۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید142.00روپے اورقیمت فروخت142.50روپے پرمستحکم رہی۔یوروکی قیمت میں استحکام جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت میں20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید159.30روپے اورقیمت فروخت161.10روپے پرمستحکم جبکہ برطانوی پاؤنڈکی

قیمت خرید185.00روپے سے گھٹ کر184.80روپے اورقیمت فروخت186.80روپے سے گھٹ کر186.60روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں5پیسے کی کمی اوریواے ای درہم کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید37.75روپے سے گھٹ کر37.70روپے اورقیمت فروخت38.05روپے سے گھٹ کر38.00روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید38.70روپے اورقیمت فروخت39.00روپے پرمستحکم رہی۔جمعرات کوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید21.50روپے اور قیمت فروخت22.50روپے پرمستحکم رہی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…