پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

اہم اسلامی ملک میں فوج نے حکومت کا تختہ الٹ دیا، افسران ٹی وی، ریڈیو کی عمارتوں میں داخل، حکمران جبری مستعفی، عوام کا جشن

datetime 11  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خرطرم( آن لائن )سوڈان میں فوج نے 30 سال سے برسراقتدار صدر عمر البشیر کا تختہ الٹ دیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سوڈان کے 30 سال سے برسراقتدار صدر عمر البشیر منصب سے استعفی لے لیا گیا ہے اور فوج نے انہیں گھر میں نظر بند کردیا ہے، صدر عمر البشیر کے قریب سمجھے جانے والے 100 سے زیادہ افراد سمیت ذاتی محافظین کو بھی گرفتار کرلیا گیا ، جنونوبی سوڈان کے صدر اور اپوزیشن لیڈر کو ویٹی کن میں’’روحانی گوشہ نشینی ‘‘کی دعوت بھی مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق ۔ سوڈان میں کئی ہفتوں سے جاری حکومت کے خلاف جاری عوامی احتجاج کے بعد فوج نے صدر عمر البشیر کا تختہ الٹتے ہوئے ان سے استعفی لے لیا ہے جبکہ انہیں گھر میں نظر بند کردیا گیا ہے۔فوج نے ملکی امور چلانے کے لیے عمر البشیر کے نائب اور وزیر دفاع جنرل عوض بن عوف کی سربراہی میں عبوری کونسل تشکیل دے دی ہے۔ ملک کے کئی موجودہ اور سابق سرکاری حکام کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن میں سابق وزیر دفاع عبد الرحیم محمد حسین، نیشنل کانگریس پارٹی کے نامزد سربراہ احمد ہارون اور عمر البشیر کے سابق نائب علی عثمان محمد اور ذاتی محافظین بھی شامل ہیں۔سوڈان میں کئی ہفتوں سے صدر عمر البشیر کے خلاف احتجاج جاری تھا۔ صدر نے فوج کو مظاہرین کو منتشر کرنے کا حکم دیا تھا تاہم فوج نے یہ حکم تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک کے آئین اور انسانی حقوق کے منشور کے تحت عوام کو پر امن مظاہروں کا حق حاصل ہے۔ملک کے بعض علاقوں میں عوام کی جانب سے جشن منانے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ فوج کے افسران کا ایک گروپ سرکاری ریڈیو اور ٹیلی وژن کی عمارت میں داخل ہو گیا ہے، دارالحکومت خرطوم کے ہوائی اڈے کو پروازوں کی آمد و ورفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ فوجیوں کی بڑی تعداد اور بکتر بند گاڑیاں صدارتی محل کے اطراف تعینات ہیں جب کہ محل میں آمد و ورفت کا سلسلہ روک دیا گیا ہے اور خرطوم کی مرکزی شاہراہوں پر فوجیوں کی بڑی تعداد پھیلی ہوئی ہے۔

عمر بشیر کا پورا نام عمر حسن احمد البشیر ہے جو 1989 میں سوڈانی فوج کے کرنل تھے اور وزیر اعظم صادق المہدی کی جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد ملک کے سیاہ و سفید کے مالک بن گئے تھے۔ بین الاقوامی عدالت جرائم میں عمر بشیر پر بڑے پیمانے پر قتل، عصمت دری اور شہریوں کی املاک لوٹنے کا مقدمہ بھی چلا تھا۔1992 کے عشرے میں عمر البشیر نے القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کو پناہ بھی دی تھی تاہم تنزانیہ اور نیروبی میں امریکی سفارت خانوں پر حملوں کے بعد سوڈانی حکومت نے اسامہ بن لادن کو بے دخل کردیا تھا۔ دوسری جانب صدر عمر البشیر کے قریب سمجھے جانے والے 100 سے زیادہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے

ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں وزیراعظم محمد طاہر ایلا، سابق وزیر دفاع عبد الرحیم محمد حسین، نیشنل کانگریس پارٹی کے نامزد سربراہ احمد ہارون اور صدر البشیر کے دو سابق نائب علی عثمان اور بکری حسن شامل ہیں۔ دریں اثناء ویٹی کن سٹی نے جنوبی سوڈان کے صدر اور اپوزیشن لیڈر کو دعوت دی ہے کہ وہ دو روزہ روحانی گوشہ نشینی میں شریک ہوں۔ اس کا مقصد استحکام کو مضبوط بنانا اور امن معاہدے کے حوالے سے اعتماد قائم کرنا ہے جو 5 برس جاری رہنے والی خانہ جنگی کے بعد کمزور پڑ چکا ہے۔جنوبی سوڈان میں اپوزیشن لیڈر رک مشار گزشتہ روز ویٹی کن روانہ ہوئے تھے۔ صدر سلواکیر اطالوی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد روم میں موجود ہیں۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…