پیر‬‮ ، 03 فروری‬‮ 2025 

اس پارٹی کو ووٹ نہ دیں، بھارتی ریاست اترکھنڈ گاؤں میں کسان کا خودکشی سے قبل آخری پیغام

datetime 10  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آن لائن)بھارتی ریاست اترکھنڈ کے ضلع ہردوار کے گاؤں میں کسان نے خودکشی سے قبل آخری پیغام میں لکھا کہ ’ بھارتیہ جنتا پارٹی کو ووٹ نہیں دیں‘۔ پولیس نے بتایا کہ ہردوار کے گاؤں دادکی میں ایشور چند شرما نامی 65 سالہ کسان نے زہر پی کر خودکشی کرلی۔خودکشی سے قبل آخری پیغام میں کسان نے لکھا کہ

’ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے 5 سال میں کسانوں کو تباہ کردیا ہے، انہیں ووٹ نہیں دیں ورنہ وہ ہر شخص کو چائے بیچنے پر مجبور کردیں گے‘۔تاہم پولیس اب تک اس پیغام کی حقیقت کی تصدیق کی کوشش کررہی ہے۔خودکشی سے قبل لکھے گئے پیغام میں ایشور شرما نے الزام عائد کیا کہ ایک شخص نے بینک سے 5 لاکھ روپے قرض لینے میں مدد کی تھی، وہ انہیں پیسوں کے لیے بلیک میل کررہا تھا۔کسان نے لکھا کہ قرض کے لیے درخواست دیتے ہوئے ضمانتی کے طور پر دستخط کرنے والے شخص کے نام ایک بلینک چیک دیا تھا۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ بینک کو رقم لوٹانے کے بعد اس شخص نے چیک کا استعمال کرتے ہوئے ان کے اکاؤنٹ سے فصل بیچنے کے بعد موصول ہونے والی رقم نکالنے کی دھمکی تھی۔اسٹیشن ہاؤس آفیسر لکسروریندرا سنگھ نے کہا کہ ’ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ خودکشی کرنے والے کسان نے ایک شخص کی مدد سے بینک سے 5 لاکھ روپے کا قرضہ لیا تھا‘۔انہوں نے کہا کہ’ کسان نے خودکشی سے قبل آخری بیان میں الزام عائد کیا کہ وہ شخص ان سے 4 لاکھ روپے دینے کا مطالبہ کررہا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…