بیجنگ(این این آئی )چینی سرمایہ کار یونان کی جانب سے متعارف کردہ گولڈن ویزا پالیسی کا بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔واضح رہے کہ یونان میں تقریباڈھائی لاکھ یورو کی سرمایہ کاری کے بدلے پانچ برس کا ویزا جاری کیا جاتا ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یونان کی مائیگریشن پالیسی کی وزارت کے اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ
2013 کے بعد سے 58 فیصد ایسے ویزے چینی شہریوں کو جاری کیے گئے۔ اس پالیسی کے تحت یورپی یونین سے باہر کے ممالک کے شہریوں کو رہائش کا ویزا دیا جاتا ہے، جس میں گزشتہ برس چھیالیس فیصد اضافہ دیکھا گیا ۔ یونان میں تقریباڈھائی لاکھ یورو کی سرمایہ کاری کے بدلے پانچ برس کا ویزا جاری کیا جاتا ہے۔