منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

فلم ”بن روئے“ عید الفطر پر ریلیز کیے جانے کا اعلان کردیا گیا

datetime 27  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک)ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم ”بن روئے“ عید الفطر پر ریلیز کیے جانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔یہ فلم معروف ٹی وی پروڈیوسر مومنہ درید کی فلمی دنیا میں پہلی پروڈکشن ہے۔”بن روئے“کی شوٹنگ کو اس وقت دھچکا لگا تھا جب اس کے ہدایتکار فلم کو چھوڑ کر چلے گئے تاہم اس کے بعد مومنہ درید اور شہزاد کشمیری نے مشترکہ طور پر ڈائریکشن کا ذمہ سنبھالتے ہوئے فلم کی شوٹنگ کامیابی سے مکمل کرلی ہے۔اداکارہ ماہرہ خان حال ہی میں انڈیا سے شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی فلم ”رئیس“ کی شوٹنگ کرکے واپس آئی ہیں۔بن روئے کی پری ریلیز پریس کانفرنس میں ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ فلم کی کاسٹ اور عملے نے بہت اچھے انداز سے فلم کی شوٹنگ مکمل کی ہے اور فلم کی شوٹنگ کے درمیان پیش آنے والے واقعات کا اثر فلم پر نہیں پڑنے دیا۔ماہرہ کا مزید کہنا تھا کہ فلم”بن روئے“ ایک مکمل ڈرامہ ہے جس میں موت، شادی یا بچے کی پیدائش سمیت ہر طرح کے واقعات شامل ہیں۔فلم”بن روئے“ کی کہانی فرحت اشتیاق کی ناول پر مبنی ہے۔ اس فلم کی کاسٹ میں اداکار ہمایوں سعید کے ساتھ ساتھ ماہرہ خان، آرمینہ رانا خان، جاوید شیخ، زیبا بختیار، اور عذرا منصور شامل ہیں۔ فلم میں عدیل حسین، فائزہ حسن اور شیریں زاہد بھی نظر آئیں گے



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…