پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

یوفون نے ملک میں 4 جی سروس متعارف کرانے کی تصدیق کردی 

datetime 4  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن )یوفون نے آخرکار ملک میں 4 جی/ ایل ٹی ای سروس متعارف کرادی ہے اور یہ آخری ٹیلی کام آپریٹر کمپنی ہے جس نے پاکستان میں یہ سروس پیش کی۔ اس سروس کے حوالے سے غیر مصدقہ رپورٹس تو کچھ دنوں سے سامنے آرہی تھیں مگر اب کمپنی نے خود اس کی تصدیق کی ہے کہ فورجی سروس کو صارفین کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یوفون کے ترجمان عامر پاشا نے تصدیق کی کہ پاکستان کے بڑے شہروں بشمول اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں فور جی/ایل ٹی ای سروسز متعارف کرادی گئی ہیں جبکہ کراچی میں جلد اسے پیش کیا جائے گا۔پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے فروری 2019 کے اعدادوشمار کے مطابق یوفون کے 80 لاکھ تھری جی صارفین جبکہ فور جی استعمال کرنے والوں کی تعداد 3 لاکھ 65 ہزار سے زائد تھی۔یعنی فروری میں کمپنی نے فورجی سروسز کو متعارف کرانا شروع کیا تھا مگر کمپنی نے اس وقت باضابطہ اعلان نہیں کیا تھا۔ایسی افواہیں بھی سامنے آء4 ئی تھیں کہ یوفون نے ریگولیٹرز سے 4جی لائسنس نہیں خریدا بلکہ کمپنی کو فور جی سروس متعارف کرانے کی اجازت دے دی گئی۔تاہم یوفون کے ترجمان نے واضح کیا کہ کمپنی کے پاس موبائل سروسز کے لیے ٹیکنالوجی نیوٹرل لائسنسز موجود ہیں، وہ فور جی/ایل ٹی ای لانچ کے لیے درکار عمل سے گزری ہے جس کے بعد ریگولیٹری اجازت ملی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ برسوں میں کمپنی کی توجہ ملک بھر میں تھری جی سروسز کو بلاامیتاز ہر ایک تک پہنچانے پر مرکوز تھی جن میں بلوچستان کے دور دراز کے علاقے بھی شامل ہیں۔یوفون کی فور جی سروسز متعارف کرائے جانے کے بعد اب ملک میں تمام موبائل آپریٹر کمپنیاں یہ سروس فراہم کرنے لگی ہیں اور ان کے درمیان مقابلہ بھی سخت ہوگیا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان میں زونگ نے 2014 میں فور جی لائسنس حاصل کیا، جاز نے 2016 اور ٹیلی نار نے 2017 میں یہ سروس پیش متعارف کرائی۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…