کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روزپیرکواتارچڑھاؤ کے بعد مندی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس 38600،38500اور38400کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے 73ارب65کروڑروپے سے زائدڈوب گئے ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت52.18فیصدکم جبکہ75.70فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
پیرکومارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ملے جلے رجحان میں ہواتاہم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے آئندہ دوماہ کے لیے جاری مانیٹری پالیسی میں 50بیسسزپوائنٹس میں مزید کمی کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور نئی سرمایہ کاری سے گریز کیا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس38211پوائنٹس کی نچلی سطح پر ریکارڈ کیاگیاتاہم پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث غیرملکی سرمایہ کاروں نے فوڈز،بینکنگ،توانائی،سیمنٹ اور دیگرسیکٹرمیں خریداری کی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس کی38300کی حدبحال ہوگئی،تاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا، مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس294.49پوائنٹس کمی سے38354.85پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر321کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے62کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،243کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ16کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں73ارب65کروڑ77لاکھ49ہزار975ر
جس کے حصص کی قیمت45.10روپے اضافے سے947.60روپے اور موری بریوری کے حصص کی قیمت15.00روپے اضافے سے796.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی نیسلے پاکستان کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت191.80روپے کمی سے7000.00روپے اوررفحان میظ کے حصص کی قیمت144.99روپے کمی سے6900.01روپے ہوگئی ۔پیرکویونٹی فوڈز کی سرگرمیاں1کروڑ42لاکھ20ہزار500شی