برلن(این این آئی)سعودی عرب کے لیے جرمن ہتھیاروں کی برآمد پر عائد پابندی کے حوالے سے جرمنی کی وفاقی سکیورٹی کونسل میں کوئی اتفاق رائے نہ ہو سکا۔ اب اس حوالے سے آئندہ مذاکرات برسراقتدار اتحادی جماعتوں سی ڈی یو، سی ایس یو اور ایس پی ڈی کے مابین ہوں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس کے بعد وفاقی سلامتی
کونسل دوبارہ سعودی عرب کو جرمن ہتھیاروں کی برآمد پر عائد پابندی میں ممکنہ توسیع پر غور کرے گی۔ وفاقی جرمن حکومت نے سعودی حکومت کے ناقد صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد سعودی عرب کو ہتھیاروں کی برآمد پر پابندی عائد کر دی تھی۔ جرمنی کے دوست ممالک فرانس اور برطانیہ اس فیصلے پر ناخوش تھے۔