منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب میں پہلی بار ہوائی ٹریفک کے نظام کی ذمہ داری کسے سونپ دی گئی

datetime 23  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں خواتین نے ہوائی ٹریفک کنٹرولرکی تربیت حاصل کرکے باقائدہ کام شروع کردیا ہے اور جدہ میں قائم ایئرٹریفک کنٹرول سینٹر میں سعودی ایئر نیوی گیشن سروسز نے خواتین ہوائی ٹریفک کنٹرولر کے پہلے بیچ کی تقرری کاجشن منایا۔ سعودی عرب کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہے کہ خواتین نے ہوائی ٹریفک کا نظام سنبھالا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق پہلے بیچ میں شامل گیارہ سعودی خواتین نے سعودی سول ایوی ایشن اکیڈمی کے تعاون سے سعودی ایئر نیوی گیشن سروسز کی جانب سے منعقدہ ہوائی ٹریفک قابو کرنے کے نظام سے متعلق ایک سال کی ٹریننگ مکمل کی ہے اور اب یہ باقاعدہ طور پر سعودی عرب کی ایئر نیویگیشن سروسز میں شامل ہوگئی ہیں۔ ان خواتین نے جدہ میں موجود ایئر ٹریفک کنٹرول سینٹرمیں فرائض انجام دینا شروع کر دئیے ہیں۔ سعودی ایئر نیوی گیشن سروسزکے اشتراک سے اکیڈمی کے اس اقدام کا مقصد خواتین کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرناہے تاکہ سعودی عرب کی معیشت کا انحصار تیل پرکم سے کم ہو سکے۔

موضوعات:



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…