منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

بھارتی حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ، جموں کشمیر میں سرعام کیا کام شروع کر دیا گیا ؟ کشمیریوں کا جینا حرام کر دیا

datetime 22  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(اے این این)حریت کانفرنس(گیلانی)نے کہا ہے کہ جموں کشمیر میں تحریک آزادی کو بزور طاقت کچلنے کی تمام کوششوں میں ناکامی کے بعد بھارتی حکمران اب بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر تحریکِ آزادی کے قائدین، ان کے اہل خانہ اور کارکنان کو تعزیراتی اور نفسیاتی کریک ڈاون کی زد میں لارہی ہے

تاکہ مزاحمتی قیادت عوامی جذبات واحساسات کی ترجمانی سے دستبردار ہوجائے ۔حریت نے ایک بیان میںکہا ہے کہ تہاڑ جیل میں الطاف احمد شاہ اور نامور صنعت کار ظہور احمد وٹالی کوانفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے تفتیش اور گیلانی کے فرزند سید نسیم گیلانی کو این آئی اے کی طرف سے پیشی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الطاف احمد شاہ اور ظہور احمد وٹالی تہاڑجیل میںپچھلے تقریبا2سال سے زیرِ حراست ہیں اوران کو پھر سے پوچھ گھ کے مراحل سے گزارنے کا انہیں ذہنی عذاب اور پریشان کرنے کے سوا کوئی مقصد نہیں ہے۔ بیان میںکہا گیا ہے کہ ایک طرف سمجھوتہ ایکسپریس کے مجرموں کو بری کردیا جاتا ہے جنہوں نے 80سے زائد نہتے مسافروں کو آگ کے شعلوں کے حوالے کرکے حیوانیت کا ننگا ناچ کھیلااوردوسری طرف اقتدار کی کرسی تک پہنچنے کیلئے بے گناہ کشمیریوں کو تحقیقات کے نام پر زیرِ جوب ہلاک کیا جاتا ہے اور حریت لیڈروں اور ان کے اہل خانہ کو فرضی الزامات میں پھنسا کر اپنی ایجنسیوں کے ذریعے ایک مسلسل عذاب میں مبتلا کرکے ان کا جینا حرام کردیا جاتا ہے۔ سمجھوتہ ایکسپریس کے ملزمان کو بری کرکے بھارتی عدالتوں میں ہمیشہ طرح اس بار بھی انصاف کا قتل عام کیا گیا ۔ حریت(گ)نے ایسی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ہتھکنڈوں سے نہ تو تحریک آزادی پر کوئی آنچ آسکتی ہے اور نہ ہی آزادی پسند قائدین کے حوصلے پست ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…