واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دماغی اور نفسیاتی صحت کے حوالے سے پہلے بھی بحث ہوتی رہی ہے مگر اب یہ بحث صدر کے مقربین میں بھی جاری ہے۔امریکی خبر رساں اداروں کے مطابق صدر ٹرمپ کی ایک خاتون مشیرہ اور اس کے رب پیلیکن شوہر بھی ٹرمپ کی صحت کے حوالے سے متضاد آرا رکھتے ہیں۔ حالیہ ایام میں اس رجحان میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
ری پبلیکن شوہر کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی دماغی اور نفسیاتی صحت مشکوک ہے جب کہ ان کی اہلیہ جو ٹرمپ کی مشیرہ ہیں صدر کو ہراعتبار سے تندرست قرار دیتی ہیں۔رپورٹس کے مطابق صدر کی مشیرہ کیلیان کوانوئی اور ان کے شوہر جارج کونوائی کے درمیان صدر ٹرمپ کی دماغی اور نفسیاتی صحت کے بارے میں گرما گرم بحث چلتی رہتی ہے۔کیلیان ٹی وی چینلوں پراپنے زرق برق لباس اور صدر مملکت کے دفاع میں کھل کر بات کرنے کی شہرت رکھتی ہیں۔ حال ہی میں انہیں اپنے شوہر کی ایک ٹویٹ پر ٹی وچینل کو انٹرویو میں جواب دینا پڑا۔ ان کے شوہر نے لکھا تھا کہ ٹرمپ کی دماغی صحت تندرست نہیں۔اس کے جواب میں ٹرمپ کی انتخابی مہم کی سابق معاون نے کہا کہ میرے چار بچے ہیں۔ آج صبح صدر سے ملنے سے قبل میں ان کے کاموں میں مصروف رہی۔ اس لیے میں زیادہ ٹویٹس نہیں دیکھ سکی۔خیال رہے کہ کیلیان کے شوہر جارج زیادہ تر اپنے تیروں کا رخ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف ہی رکھتے پائے گئے ہیں۔ چند ماہ قبل ان کا کہنا تھا کہ وہ آسٹریلیا میں منتقل ہونا چاہتے ہیں۔ وہ انہیں چاہتیڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ امریکا کے صدر بنیں۔ مجھے انہیں دوبارہ ووٹ نہیں دینا۔