ہفتہ‬‮ ، 03 جنوری‬‮ 2026 

اسلام و علیکم ،یہاں کھڑے ہوکر فخر محسوس کر رہا ہوں! اسلام فوبیا کیخلاف لڑنےکیلئے صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ ہم بھی کھڑے ہیں ،جسٹن ٹروڈو نے مقامی مسجد آکر دل جیت لئے ‎

datetime 19  مارچ‬‮  2019 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیوزی لینڈ میں دہشتگرد حملے کے بعد کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا بھی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی، مقامی مسجد پہنچ گئے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈین وزیراعظم نے خطاب کا آغاز اسلام و علیکم سے کیا۔اس موقع پر مسلم کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے نیوزی لینڈ میں مساجد پر ہونے والے حملے کی مذمت کی اور کہا کہ یہاں آپکے ساتھ ہونا میرے لئے فخر کی بات ہے ۔

کینیڈا کے لوگ مسلم کمیونٹی کے ساتھ ہیں۔میں جانتا ہوں اس سانحہ سے آپ سب متاثر ہوئے ہیں۔ کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ پوری دنیا کے مسلمان جمعہ کے روز نماز پڑھنے جاتے ہیں لیکن اس جمعہ کچھ لوگوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا۔جس کے بعد پوری دنیا کے مسلمان پریشان ہو گئےاور غیر محفوظ تصور کرنے لگ گئے تاہم اس موقع پر میں یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ کینیڈا مسلمانوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ انتہاپسندی اور تشدد کی یہاں کوئی جگہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ایک ایسی دنیا کی خواہش مند ہیں جہاں ہر ایک کا مستقبل محفوظ ہو اور اس کے علاوہ محبت اور ایک دوسرے کا احترام ضروری ہے۔کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ اسلام فوبیا کے خلاف صرف مسلمان نہیں بلکہ ہم سب کھڑے ہوں گے۔دریں اثناغیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کینیڈین پارلیمنٹ میں پالیسی بیان دیتے ہوئے ٹروڈو نے مسلم کمیونٹی سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے غم میں شریک ہیں۔انہوں نے عالمی رہنمائوں سے نفرت انگیزی کے خلاف مل کر کوششوں کا مطالبہ کیا اور کہا کہ نفرت انگیزی سے لڑنے والوں کو حکمرانوں کی حمایت حاصل نہیں جبکہ نیوزی لینڈ میں جانی نقصان کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔جسٹن ٹروڈو نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ کی تاریخ کی بدترین دہشت گردی کی وجہ اسلامو فوبیا ہے، ہم آج سے نفرت کے خلاف قدم اٹھا سکتے ہیں یہ بتانے کے لیے اب بہت ہوچکا ہے، آج کے بعد منافرت پھیلانے اور تشدد پر اکسانے والے بچ نہیں پائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ نفرت کے خلاف مسلمان، مسیحی، یہودی، گورے، کالے سب کو مل کر لڑنا ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر


میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…