بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ٹوئٹر کا ’’کلر چیٹ‘‘متعارف کرانے کا فیصلہ،حیرت انگیز فیچرز شامل 

datetime 17  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز(آن لائن)مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے نیا فیچر ’’کلر چیٹ‘‘ متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔خبر رساں ادرے کے مطابق دنیا بھر میں معروف مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر نے نئے فیچر’’چیٹ ببل‘‘اور’’کلر کوڈ(کلر چیٹ)‘‘متعارف کرانے کافیصلہ کیاہے۔

ان نئے فیچرز کے ذریعے اب ٹوئٹر صارفین اپنے دوستوں اوردیگر افراد کیساتھ مختلف رنگ استعمال کرتے ہوئے چیٹ کرسکیں گے۔ان فیچرز کو ٹیسٹ کرنے کے لیے ٹوئٹر انتظامیہ نے’’ٹوٹر‘‘ نامی پروٹوٹائپ ایپ متعارف کرائی ہے، تاہم ابھی اس ایپ میں صرف 1000 لوگوں کو ہی شامل کیا گیاہے جو اس ایپ کے ذریعے یہ نئے فیچرز استعمال کر کے ان کی کارکردگی سے متعلق اپنی رائے دیں گے۔ مثبت رائے سامنے آنے کے بعد ہی ایپ میں نئے فیچرز متعارف کرائے جائیں گے۔ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق کمپنی نے پروٹو ٹائپ ’’ٹوٹر‘‘ ایپ کو گزشتہ برس کنزیومر الیکٹرانکس شو کے دوران ہی لانچ کردیا تھا، اس ایپ کو کوئی بھی صارف ڈاؤن لوڈ کرسکتا ہے تام کمپنی صرف 1000 صارفین کو ہی ٹیسٹ صارفین بنائے گی۔اس نئی ایپ میں ببل چیٹ دائرے کی صورت میں بنائی گئی ہے جبکہ پیغام کا جواب دینے کے لیے ایک کلر کوڈ موجود ہے تاکہ ہر کوئی آپ کو با آسانی شناخت کرسکے۔ اس کے علاوہ کسی بھی پیغام کو لائک، ری ٹوئٹ، شیئر اور دیگر معلومات تک رسائی کا آپشن رپلائی کے اندر ہی چھپا ہوا ہے۔ٹیسٹنگ کے دوران جو دیگر فیچرز زیر بحث آئے ان میں اسٹیس اپ ڈیٹ کا فیچر اور ایسے فیچرز ہیں جن سے لوگوں کے بیچ کی دوری ختم ہو۔ دنیا بھر میں معروف مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر نے نئے فیچر’’چیٹ ببل‘‘اور’’کلر کوڈ(کلر چیٹ)‘‘متعارف کرانے کافیصلہ کیاہے۔ ان نئے فیچرز کے ذریعے اب ٹوئٹر صارفین اپنے دوستوں اوردیگر افراد کیساتھ مختلف رنگ استعمال کرتے ہوئے چیٹ کرسکیں گے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…