بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

نئی آٹو پالیسی موخر، حکومت کا موجودہ آٹو پالیسی میں ایک سال توسیع کا فیصلہ

datetime 15  جولائی  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)نئی آٹو پالیسی پرآئی ایم ایف اور ٹیرف پالیسی بورڈ کیساتھ مذاکرات تاحال کامیاب نہیں ہوسکے

جس کے باعث حکومت نے موجودہ آٹو پالیسی میں ایک سال کی توسیع پر اتفاق کیا ہے ۔ذرائع وزارت صنعت و پیداوارکے مطابق نئی پالیسی کوحتمی شکل دینے کیلئے آئی ایم ایف سمیت متعلقہ اداروں سے مزید مشاورت جاری رہے گی،آٹو سازکمپنیاں برآمدات کے مقررہ اہداف حاصل کرنے اور متعدد مقامی گاڑیوں کو عالمی معیارکے مطابق بنانے میں بھی ناکام رہیں۔وزارت صنعت وپیداوارآئی ایم ایف سے مشاورت میں نئی آٹوپالیسی کا موثردفاع نہ کرسکی،وزیراعظم نے نئی آٹو پالیسی کو سرمایہ کار دوست بنانے کی ہدایت کررکھی ہے،نئی آٹوپالیسی سینئیروزگارمواقع پیدا کرنے، صنعتی سرگرمیوں میں اضافیکی تجویزہے،جبکہ مقامی طور پر تیارگاڑیوں میں عالمی معیار کے سیفٹی اسٹینڈرڈز لازمی قرار دینے کی بھی تجویز ہے۔

نئی پالیسی کے تحت عالمی معیار کے سیفٹی تقاضے پورے نہ کرنے پر کمپنیزپرجرمانے عائد ہونگے،الیکٹرک وہیکلز، پلگ اِن ہائبرڈ،ہائبرڈ گاڑیوں کے فروغ کیلئے خصوصی اقدامات شامل ہوں گے،درآمدی،مقامی گاڑیوں کیلئے62عالمی سیفٹی اسٹینڈرڈز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی تجویز ہے۔نئی آٹوپالیسی پرایف بی آر،وزارت تجارت،وزارت قانون،وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سے مشاورت جاری ہے، نئی آٹوپالیسی سے آٹوسیکٹرمیں جدید ٹیکنالوجی،برآمدات اورسرمایہ کاری کاوفروغ کا ہدف شامل ہے،نئی پالیسی میں صارفین کومحفوظ،معیاری ماحول دوست گاڑیاں فراہمی پرخصوصی توجہ دی جائیگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…