ریاض(این این آئی)سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں مہینے کے اختتام پر اپنی تیل کی روزانہ کی بنیاد پر کی جانے والی پروڈکشن کو کم کر دے گی۔ دوسری جانب بین الاقوامی منڈیوں میں تیل کی فی بیرل قیمت میں اضافے کا رجحان پایا جاتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی حکومت کے اس اعلان میں کہاگیاکہ اپریل سے تیل کی پیداوار کا حجم دس ملین بیرل یومیہ کی جگہ
سات ملین بیرل سے بھی کم کر دیا جائے گا۔ سعودی عرب کے ایک حکومتی اہلکارکا کہنا تھا کہ تیل پیدا کرنے والے ادارے آرامکو نے اپریل میں تیل کی پیداوار کا یومیہ حجم سات لاکھ بیرل سے بھی کم رکھا ہوا ہے اور اس پیداوار کے حوالے سے مختلف بین الاقوامی کسٹمرز کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب بین الاقوامی منڈیوں میں تیل کی فی بیرل قیمت میں اضافے کا رجحان پایا جاتا ہے۔