ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

موسیقی دنیا بھر میں امن کا پیغام دیتی ہے،علی حیدر

datetime 26  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) مشہور گلوکار علی حیدر نے کہا ہے کہ موسیقی دنیا بھر میں امن کا پیغام دیتی ہے۔علی حیدر کا کہنا تھا کہ نوجوان ملک اور قوم کی تعمیر اور ترقی کے لیے پرعزم ہیں یہ بات انھوں نے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے یوتھ فیسٹیول میں نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کی موجودہ صورتحال میں ہمارے نوجوان بہت پرعزم ہیں اور ملک کی تعمیر و ترقی میں وہ سب سے آگے نظر آتے ہیں، سازشیں کرنیوالے اس وقت تک کامیاب نہیں ہوسکتے جب تک ہم سب متحد ہیں،موسیقی کے ذریعہ ہم دنیا بھر میں امن،پیار اور محبت کا پیغام دیتے رہے ہیں۔
علی حیدر نے کہا کہ ہماری موسیقی آج بھی دنیا بھر سے سب سے زیادہ پسند کی جاتی ہے خاص طور سے صوفیانہ کلام بہت دلکش اور عمدہ ہے،آرٹس کونسل آف ہاکستان کراچی نے یوتھ فیسٹیول کا انعقاد کرکے نوجوانوں میں ایک نیا جوش اور ولولہ پیدا کردیا،مجھے آج بہت اچھا لگا جب آرٹس کونسل کراچی میں نوجوانوں کا ایک جم غفیر ہے جو موسیقی سے انجوائے کررہے ہیں۔



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…