منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

غیر ملکی بینکوں سے کریڈٹ کارڈ ہیک کر کے کروڑوں روپے کی خریداری کرنے ولے دو ہیکر گرفتار، انتہائی حیران کن انکشافات

datetime 6  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیرآباد(آن لائن)ایف آئی اے گوجرانوالہ کے سائبر کرائم ونگ نے غیر ملکی بینکوں سے کریڈٹ کارڈ ہیک کر کے کروڑوں روپے کی خریدارکرنے ولے دو ہیکر گرفتار کر لئے۔ملزمان کے قبضہ سے لیپ ٹاپ، قیمتی موبائل فون، کریڈٹ کارڈ ڈیٹااور ڈیلنگ ریکارڈ بر آمد۔

ملزمان کا تعلق سوہدرہ اور گوجرانوالہ سے بتایا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے گوجرانوالہ کے سائبر ونگ کے انچارج انسپکٹر شاہد نذیر بٹالوی نے اطلاعت موصول ہونے کے بعد سب انسپکٹر عثمان افضل کوملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا گیا ۔ ایف آئی اے کو ملزمان کی وزیرآباد کے نواحی موضع ہیڈ خانکی میں موجودگی کی اطلاع ملی توسب انسپکٹر اور دیگر اہلکاروں نے چھاپہ مار کر دوہیکر عمر ہدائت ولد محمد یوسف ساکن شکور گڑھا سوہدرہ اور نعیم شاہد ولد عبد الرزاق ساکن شاہین آباد گوجرانوالہ کو عین اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ لیپ ٹاپ پر ہیکری میں مصروف تھے۔ ہیکروں کے قبضہ سے لیپ ٹاپ، قیمتی موبائل فون، کریڈٹ کارڈ ڈیٹااور ڈیلنگ ریکارڈ بر آمد ہواجس میں آئی سی کیو میسنجر ڈیٹا بھی شامل ہے۔ملزمان مختلف غیر ملکی بینکوں کی ویب سائٹ کے ذریعے کریڈٹ کارڈ ہیک کرتے تھے جن کے ذریعے مختلف ویب سائٹ استعمال کر آن لائن خریداری کرکے ادائیگیاں کرتے جن میں قیمتی موبائل فون، الیکڑانک اشیاء، انٹر نیشنل سکولوں کی فیسوں کی ادائیگی اور قیمتی پارچات شامل ہیں۔ہیکر اپنے عزیز و اقارب کو بھی قیمتی تحائف دیا کرتے تھے۔آمدن سے کہیں زیادہ اخراجات کرنے پر ایف آئی اے کو شکایات موصول ہوئیں تو فوری ایکشن لے کے ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ملزمان کے خلاف زیر دفعات 109,471,468,419,420 اور پیکا ایکٹ کی دفعات 13,14,16کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…