ننکانہ صاحب۔۔۔۔۔پاکستان تحریک انصاف آج ننکانہ صاحب میں اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔ جلسے کی تیاریاں تقریبا مکمل ہو گئی ہیں ، پرجوش کارکنوں نے ننکانہ صاحب کا رخ کر رکھا ہے ، تحریک انصاف کا سونامی آج ننکانہ صاحب میں ٹھاٹیں مارتا نظر آئے گا ، گورونانک ہائی سکول گراؤنڈ میں پنڈال سج چکا ہے ، جلسہ گاہ میں 15 ہزار سے زائد کرسیاں لگائی گئی ہیں ، چیئرمین عمران خان سمیت دیگر مرکزی قیادت کی تقاریر کیلئے 80 فٹ لمبا اور 20 فٹ اونچا سٹیج تیار کیا گیا ہے ، جلسہ گاہ کے اطرف میں عمران خان اور مقامی قیادت کی تصویروں والے قد آدم فلیکس آویزاں ہیں ، جلسہ گاہ میں داخلے کے لئے 5 گیٹ بنائے گئے ہیں ، سیکورٹی کے لیے ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے جبکہ پی ٹی ا?ئی کے رضا کار بھی فرائض انجام دیں گے۔ کپتان کے انتظار میں کارکنوں کا جوش و خروش عروج پر ہے۔ پنڈال کے باہر تحریک انصاف کے پرچم کے رنگوں کی مناسبت سے سرخ سبز ٹوپیاں ، پٹکے عمران خان کی تصویروں والے بیجز ، رسٹ بینڈ ، ہیڈ بینڈ کے سٹال سجے ہوئے ہیں ، جلسہ سہ پہر تین بجے شروع ہوگا ، تاہم دوسرے شہروں سے آنے والے کارکن پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔