ریاض(این این آئی)سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ارسال کیے گئے ایک برقی پیغام میں امریکا کی مشرقی ریاست الاباما میں طوفانی آندھی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس قدرتی آفت کے نتیجے میں ہلاکتوں اور زخمیوں کے واسطے تعزیت کی ہے۔سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی
کے مطابق خادم حرمین شریفین نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم اس المیے کے موقع پر امریکی عوام کے غم میں شریک ہیں۔ ہم ممالکت سعودی عرب کے عوام اور حکومت کی جانب سے اس آفت میں وفات پانے والوں کے اہل خانہ اور امریکی عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں ، اور زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی امید کرتے ہیں۔