جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

ہونڈا کی کانسیپٹ گاڑی آخرکار سڑکوں پر دوڑنے کے لیے تیار

datetime 6  مارچ‬‮  2019 |

جنیوا(مانیٹرنگ ڈیسک) ہونڈا نے 2 سال قبل اپنی کانسیپٹ گاڑی اربن ای وی کو متعارف کرایا تھا اور اب اس کا پروڈکشن جیسا پروٹوٹائپ ماڈل پیش کردیا ہے۔ جنوری میں ہونڈا نے اس حوالے سے عندیہ دیا تھا اور اب جنیوا موٹر شو کے دوران کمپنی نے ہونڈا ای پروٹوٹائپ متعارف کرائی جو کہ

اس کانسیپٹ گاڑی کے پروڈکشن ورژن کے قریب ترین ہے۔ بجلی سے چلنے والی یہ گاڑی 2 سال پہلے متعارف کرائے گئے کانسیپٹ ڈیزائن سے بہت زیادہ تو نہیں ملتی جلتی مگر اس میں 2017 کے ڈیزائن کی روح کو برقرار رکھا گیا ہے، جیسے چارجنگ بورٹ بونٹ کے اندر ایک سیاہ دروازے میں دیا گیا ہے۔ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اس گاڑی کی پروڈکشن رواں سال کے آخر تک شروع ہوجائے گی اور کمپنی اس گاڑی کی بکنگ کے لیے بھی تیار ہے۔ اس پروٹوٹائپ سے معلوم ہوتا ہے کہ فروخت کے لیے پیش کیے جانے پر یہ گاڑی کس طرح کی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ یہ گاڑی مکمل چارج پر 124 میل تک سفر کرسکتی ہے جبکہ بہت تیزی سے چارج کی جاسکتی ہے اور کمپنی کے مطابق آدھے گھنٹے میں 80 فیصد چارج ہوسکتی ہے۔ اس کا اندرونی ڈیزائن 2017 کے کانسیپٹ ڈیزائن جیسا ہی ہے جس میں ڈیجیٹل انسٹرومنٹ کلسٹر، ایکسٹرا وائیڈ ٹچ اسکرین انفوٹیمنٹ سسٹم اور کیمرا لنک رئیر ویو مرر وغیرہ، جبکہ اے سی اور ریڈیو کے لیے فزیکل کنٹرول بھی دیا گیا ہے۔ یہ واضح نہیں کہ فروخت کے لیے پیش کی جانے والی گاڑی میں ان میں سے کون کون سے فیچرز موجود ہوں گے۔ اربن وی کانسیپٹ درحقیقت ہونڈا کی جانب سے 70 کی دہائی کی اپنی اولین چھوٹی گاڑیوں کو کراج تحسین بھی ہے۔ 2017 میں جب کانسیپٹ ڈیزائن متعارف کرایا گیا تو کمپنی کا کہنا تھا کہ گاڑی کا سسٹم ڈرائیور کے جذبات کو شناخت کرکے سیکھے گا اور اس حوالے سے تجاویز بھی دے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…