ریاض(این این آئی)سعودی عرب نے کہا ہے جب تک شام میں جنگ کے خاتمے کے لیے سیاسی عمل میں پیشرفت نہیں ہوتی وہ شام میں اپنا سفارت خانہ نہیں کھولے گا۔ شام کی عرب لیگ میں واپسی کا فیصلہ بھی ابھی قبل از وقت ہی ہو گا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ عادل الجیبر نے ریاض میں
روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام میں سفارت خانہ کھولنا وہاں سیاسی عمل میں پیشرفت پر منحصر ہے، لہٰذا ابھی ایسا کوئی عمل قبل از وقت ہو گا۔ الجبیر کے مطابق شام کی عرب لیگ میں واپسی کا فیصلہ بھی ابھی قبل از وقت ہی ہو گا۔