منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

نریندر مودی ہمیں چھاتی دیکھا رہا ہے، گاندھی اور جوال نہرو کی چھاتی کتنی تھی؟ جس نے پاکستان بنایا اسکی چھاتی کتنی تھی،بھارت کہتا گھس کر ماریں گے پھر اس کیساتھ ہمیشہ کیا ہوتا ہے؟ مشترکہ اجلاس میں بھارت کا چہرہ بے نقاب

datetime 1  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کسی سیاسی جماعت کا کوئی دہشت گرد ونگ نہیں ہے، بھارت کہتا گھس کر ماریں گے پھر اس کا جواب حسن صدیقی نے جواب دیا۔مشاہداللہ خان نے مشترکہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پاکستان کے پائلٹ رہا کرنے کو پائلٹ ہراجیکٹ قرار دیا، انہوںنے کہاکہ بھارت کہہ رہا ہے یہ دباو کا نتیجہ ہے۔

انہوںنے کہاکہ بھارتی میڈیا اس عمل کو عمران خان کا ڈر کہہ رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ نریندر مودی نے کچھ نہ کچھ تو واردات ڈالنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی عوام اور اس کے میڈیا پر ان کی فلموں کا بہت اثر ہے۔ انہوکںنے کہاکہ بھارت کا لگتا ہے ایک ہی ستون اور وہ ان کی فلمیں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بھارت کہتا گھس کر ماریں گے پھر اس کا جواب حسن صدیقی نے جواب دیا۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے جوانوں کو تو آزادی یا شہادت کا سبق ہی سکھایا جاتا ہے انہوںنے کہاکہ پاکستان میں کسی سیاسی جماعت کا کوئی دہشت گرد ونگ نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی سیاسی جماعتوں کے اپنے دہشت گرد ونگ ہیں۔ انہوںنے کہا کہ اس خطہ کا بنیادی مسئلہ کشمیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر بھارت کا کیسا اٹوٹ انگ ہے جسے ساتھ رکھنے کے لیے 7 لاکھ فوج لگا رکھی ہے۔ مشاہد اللہ خان نے کہ اکہ ہمیں دہشت گردی سمیت دیگر معاملات ہر بھی مذاکرات کرنے ہیں۔اپنی تقاریر کے دور ان مشاہد اللہ خان نے اشعار سنائے جس پر ایوان قہقہے لگے ۔ مشاہد اللہ نے کہاکہ نریندر مودی ہمیں چھاتی دیکھا رہا ہے۔مشاہد اللہ خان نے کہاکہ ہمیں بتائیں گاندھی اور جوال نہرو کی چھاتی کتنی تھی جس نے پاکستان بنایا اسکی چھاتی کتنی تھی۔مشاہد اللہ خان نے کہاکہ ہمت دیکھانے کیلئے چھاتی نہیں ٹانگوں میں جان ہونی چاہیے۔آغاز حسن بلوچ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت ایٹمی طاقت ہیں، جنگ میں کسی کا فائدہ نہیں ہے، امن میں سب کی بہتری ہے، ایسے اقدامات کئے جائیں جن سے امن کو تقویت پہنچے۔ صابر قائم خانی نے کہا کہ بھارت نے جارحیت کر کے پاکستانی قوم کو متحد کیا ہے،

آج ملک میں قیام پاکستان کے وقت کا جذبہ بیدار ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کم وسائل کے باوجود ہماری مسلح افواج نے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا ہے، بھارتی میں سیکولرازم کا نعرہ لگانے والا آج کوئی نہیں ہے، بھارت میں اقلیتیں اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن کے قیام اور غربت کے خاتمے کی جنگیں لڑنی چاہیے۔ طاہر بزنجو نے کہا کہ دوسری عالمی جنگ کے بعد یورپ کی قیادت نے اپنی غلطیوں کو درست کیا اور یہی وجہ ہے

کہ یورپ میں اس کے بعد جنگیں نہیں ہوئیں، برصغیر کے دو اہم ممالک کو اس سلسلے میں یورپ کی پیروی کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ انتہا پسندی کی ذہنیت دونوں ممالک کا مشترکہ دشمن ہے، آگ اور خون سے مسائل حل نہیں ہوتے، ہم عالمی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ 26 فروری کی جارحیت پر پوری قوم کو غم و غصہ تھا لیکن 27 فروری کی صبح وہ نوید لے کر آئی کہ پاکستان ایک زندہ قوم ہے

اور ہماری افواج جارح قوم کو بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، میں افواج پاسکتان بالخصوص حسن صدیقی اور ان کے رفقاء کو خراج تحیسن پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ او آئی اجلاس کے حوالہ سے مشترکہ فیصلے کی حمایت کرتے ہیں لیکن بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کے فیصلے سے وہ اتفاق نہیں کرتے، بھارتی پائلٹ جارح ملک کا فوجی تھا اس سلسلے میں جلد بازی ضروری نہیں تھی، ہمارے قیدی بھی بھارتی جیلوں میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر تمام تنازعات کی جڑ ہے، پاکستان سیاسی، اخلاقی اور سفارتی محاذ پر کشمیریوں کا ساتھ دے رہا ہے، کشمیریوں کو اپنی جدوجہد میں کامیابی ملے گی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…