منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

’’ ہمارا کوئی قبرستان ایسا نہیں جہاں کوئی شہید دفن نہ ہو‘‘ بھارت سن لے کہ۔۔!حکومت کا مودی سرکار کو کرارا جواب

datetime 1  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ جنگ ہر حال میں تباہی ہے ، پوری دنیا متاثر ہوگی ،بھارتی عوام انتخابی جھانسے میں نہ آئیں اور نقصان سے بچیں ،پلوامہ واقعہ کشمیریوں پر ہونے والے ظلم کا ردعمل ہو سکتا ہے،ہمیں ہر وقت قومی معاملے پریکجان اور متحد ہو نا چاہیے ،پاکستان کی مسلح افواج کو بہادری کا مظاہرہ کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

جمعہ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری فواد حسین نے کہاکہ جنگ کسی کی سگی نہیں ہوتی، ہر حال میں تباہی ہے۔وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہاکہ موجودہ صورتحال پر وزیراعظم نے بھی پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا۔وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ سب اس بات پر متفق ہیں کہ ہم جنگ نہیں چاہتے۔وزیر اطلاعات ونشریات نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم انتخابات کیلئے پاکستان سے جنگ کا ماحول بنانا چاہتے تھے۔چوہدری فواد حسین نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ واقعہ پر افسوس ہے۔وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین ونشریا ت چوہدری فواد حسین نے کہاکہ پلوامہ واقعہ کشمیریوں پر ہونے والے ظلم کا ردعمل ہو سکتا ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 70ہزار جانوں کی قربانی دی۔وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ ہمارا کوئی قبرستان نہیں جہاں کوئی شہید دفن نہ ہو۔وزیر اطلاعات ونشریات نے کہا کہ جنگ سے صرف پاکستان بھارت ہی نہیں بلکہ پوری دنیا متاثر ہو گی۔وزیر اطلاعات ونشریات نے کہا کہ ہمیں ہر وقت قومی معاملے پر یکجان اور متحد ہونا چاہیے۔وزیر اطلاعات ونشریات نے کہاکہ وزیراعظم نے کشمیر سمیت ہر مسئلے پر مدبرانہ کردار ادا کیا۔وزیر اطلاعات ونشریات نے کہاکہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں ایک اہم کردار بن کر ابھرا ہے۔وزیر اطلاعات ونشریات نے کہاکہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب پاکستان کے دوست اور خیر خواہ ہیں۔وزیر اطلاعات و نشریات نے کہاکہ بھارتی عوام انتخابی جھانسے میں نہ آئیں اور نقصان سے بچیں۔انہوںنے کہاکہ بھارتی عوام انتخابی جھانسے میں نہ آئیں اور نقصان سے بچیں۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ پاکستان کی مسلح افواج کو بہادری کا مظاہرہ کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…