ہفتہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2026 

تخلیق و جدت پر مبنی ڈیجیٹل انقلاب آج کی ٹیلی کا م کمپنیوں کے لئے نا گزیر ہے،سی ای او زونگ

datetime 26  فروری‬‮  2019 |

اسلام آباد(پ ر) بارسلونا میں جاری موبائل ورلڈ کانگرس فورم 2019کے دوران ZONG 4G کے سی ای او ، Wang Hu نے ٹیلی کام صنعت کے ممتاز ترین ماہرین اور قائدین سے”ڈیجیٹل انقلاب میں تیزی ” کے موضوع پر خطاب کیا۔فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ” ڈیجیٹل انقلاب اب ایک آسائش نہیں بلکہ زندگی کی بنیادی اکائی بن چکا ہے

“خودکار نظام عمل کی دستیابی اور باریک ترین نکات کو مد نظررکھتے ہوئے خدمات کی فراہمی کسی بھی ٹیلی کام کمپنی کی بر تری کے لئے ایک ناگزیر امر ہے۔ صارفین اور کارپوریشنز مشترکہ طور پرڈیجیٹل طرز حیات کی جانب بڑھ رہے ہیں اور ایک متحرک ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام تشکیل دے رہے ہیں ۔ہر شعبہ زندگی میں ڈیجیٹلا ئزیشن کے حاوی ہونے سے مواصلاتی صنعت کا بنیاد ی DNA ہی یکسر تبدیل ہو گیا ہے۔ موبائل نیٹ ورک آپریٹرز کے لئے ہر شعبہ کاروبارمیں چاہے وہ کاروباری امور ہوں ، نیٹ ورک کے معاملات ہوں یا اس سے جڑے دیگر اداروں کی تبدیلی کا عمل ہو ،ڈیجیٹل ارتقاء اشد ضروری ہے ۔”سادہ زبان میں کاروبار ی جدت سے مراد صارف کی ضرورت کے مطابق خدمات کی تخلیق اور اس کی تیز تر فراہمی ہے۔ عملی جدت سے مراد اخراجا ت پر کنٹرول اور امور کی انجام دہی کی استعداد کارمیں اضافہ ہے۔ نیٹ ورک کی جدت سے مراد ایک Cloud based اور سافٹ وئیر پر مبنی ایک ایسے نیٹ ورک کی تخلیق ہے جس میں کاروباری تقاضوں کے مطابق تبدیلی کرنازیادہ آسان اور کم وقت طلب ہوWang Hu” نے کہا۔اس بصیرت افروزی کی بدولت کمپنی مزید قابل عمل اور متعین شدہ 4Gکی تعمیر کی طرف توجہ دے رہی ہے، کمپنی کا ہدف نظام میں خودکار ی اور ہم آہنگی لانا ۔

ٹیکنالوجی میں جدت اور تخلیق اور بطور پاکستان کے نمبر ون ڈیٹا نیٹ ورک اپنی حیثیت قائم رکھنا شامل ہے۔ پاکستان کے وسیع ترین اور سب سے زیادہ رسائی رکھنے والے نیٹ ورک کی بدولت ZONG 4G ملک ڈیجیٹل انقلاب کے ایک تقلیدی منصب پر فائز ہے۔بحیثیت واحد ایسے آپریٹر کے جس کے روزانہ ریچارج میں مسلسل بہتری آرہی ہے اور بطور واحد ایسے آپریٹر کے جس صارفین کی تعداد برھتی جا رہی ہے ، ZONG 4G اپنی 4G کی اجارہ داری قائم رکھنے کے لئے سر گرم اور پر عزم ہے۔ کروڑوں پاکستانی صارفین کے لئے ZONG 4G ایک جدید دنیا تخلیق کر رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…