پیریس(نیوز ڈیسک)فرانس میں ہونے والا 68واں کانز فلم فیسٹیول 12روز بعد ختم ہو گیا ہے۔ فیسٹیول کا سب بڑا ایوارڈ ’پام ڈی‘ اور فرانسیسی فلم دھیپن کے نام رہا، فلم دھیپن کی کہانی ایسے پناہ گزین افراد کے گرد گھومتی ہے جو فرانس میں اپنے نئی زندگی کا آغاز کرنا چاہتے ہیں، کانز فلم فیسٹول کا ’گرانڈ پرائز‘ ہنگری کے ڈائریکٹر کی فلم ’سن آف ساﺅل‘ کے نام رہا، فلم میں دوسری جنگ عظیم کے دوران یہودیوں کے قتل عام کو موضوع بنایا گیا ہے، جبکہ جیوری کی جانب سے بہترین فلم کا ایوارڈ یونانی ڈائریکٹر کی فلم دی لابسٹر کو دیا گیا۔ اس کے علاوہ ونسینٹ لنڈن کو بہترین اداکار، روونی مارا کو بہیترین اداکارہ اور سیاﺅ کو بہترین ڈائریکٹر کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔