منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

شردھا کپور ”فلم باغی“ میں ٹائیگر شروف کےساتھ ہیر وئن کا سٹ کر لیا

datetime 25  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ فلم ”اینی باڈی کین ڈانس 2“ شردھا کپور کی اولین ترجیح ہے اس کے باوجود وہ فلم انڈسٹری میں خود کو زیادہ سے زیادہ مصروف رکھنے کی جدوجہد میں مصروف ہیں اور گزشتہ روز انہیں ا س سلسلہ میں ایک اور کامیابی حاصل ہوگئی ہے اطلاعات کے مطابق شردھا کپور کو فلم باگی میں ٹائیگر شروف کے ساتھ ہیروئن کاسٹ کرلیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی کئی اداکارائیں جن میں کریتی سنون اور عالیہ بھٹ قابل زکر ہیں ساجد نڈیاڈوالا کی اس فلم میں کام کرنے کی خواہش مند تھیں مگر انہوں نے شردھا کپور کو ان سب پر ترجیح دی جس کے بعد 26 سالہ اداکارہ کے پاس ایک اور فلم کا اضافہ ہوگیا ہے۔ اس سلسلہ میں فلمساز ساجد نڈیاڈوالا جو بالی ووڈ میں ٹائیگر شروف کے سرپرست ہیں کا کہنا ہے کہ ان کی نئی فلم باغیوں اور ان کی سرگرمیوں کے متعلق ہے اور وہ اس میں نئی جوڑی کو سینما اسکرین پر متعارف کروانا چاہتے تھے اس لیے انہوں نے شردھا کو ٹائیگر کے مقابل اہم کردار میں کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور مجھے مکمل طور پر یقین ہے کہ شردھا جو اپنی گزشتہ فلموں میں بہترین پرفارمنس دکھاچکی ہیں اس میں بھی مایوس نہیں کریں گی۔
ساجد ندیاڈ والا کا مذید کہنا تھا کہ ان کی نئی فلم 1990میں ریلیز ہونے والی سلمان خان اور نغمہ کی باغی کا سیکوئل نہیں ہے بلکہ اس کی کہانی اس سے بہت مختلف اور حقیقی واقعات پر مبنی ہے جسے ا?ئندہ برس 15 اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔دوسری طرف شردھا کپور جو ان دنوں اپنی فلم اے بی سی ڈی2کی تشہیر میں مصروف ہیں کا کہنا ہے کہ ساجد نڈیاڈوالا کی فلم میں کام کرنا میرے لیے بہت بڑی کامیابی ہے اور انہوں نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترنا کی کوشش کروں گی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلم اے بی سی ڈی 2“ کی ریلیز کے بعد کچھ عرصہ کے لیے کام سے وقفہ لوں گی مگر یہ عرصہ زیادہ نہیں ہوگا اور جلد ہی باغی کی شوٹنگ میں حصہ لینا شروع کردوں گی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…