منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

شہباز شریف پر بے ضابطگی اور مالی بدعنوانی کا الزام نہیں لگایا گیا ‘ہائیکورٹ کا ضمانتوں کے کیس میں تفصیلی فیصلہ جاری

datetime 22  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کی ضمانتوں کے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاد اور جسٹس مرزا وقاص پرمشتمل دو رکنی بنچ نے آشیانہ ہاؤسنگ کیس کا 22 اور رمضان شوگر ملز کا 20 صفحات کا فیصلہ جاری کیا ۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آشیانہ میں ایل ڈی اے کو منصوبہ پی ایل ڈی سی کے بورڈ کی منظوری سے ٹرانسفر کیا گیا، بطور وزیراعلیٰ شہباز شریف کو منصوبہ ٹرانسفر کرنے کا اختیار حاصل تھا ۔آشیانہ میں شہباز شریف پر کسی مالی بے ضابطگی کا الزام عائد نہیں کیا گیا،آشیانہ کیس میں نیب نے شہباز شریف کا منصوبے کی غیر قانونی منتقلی کا الزام عائد کیا ۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ رمضان شوگر ملز میں شہباز شریف پر مالی بدعنوانی کا الزام نہیں لگایا گیا،نالے کے علاوہ اس علاقے میں ایسی مزید سکیمیں بھی بنائی گئیں ،نالے کی تعمیر کے علاوہ کسی منصوبے پر نیب نے کوئی اعتراض نہیں کیا ،نالہ سابق ایم پی اے مولانا رحمت اللہ کی درخواست پر تعمیر کیا گیا،نیب نے مولانا رحمت اللہ کو ملزم بنانے کی بجائے وعدہ معاف گواہ بنا دیا ۔واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے 14فروری کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اور رمضان شوگر ملز کیس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف کی ضمانت منظور کرتے ہوئے نہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا ۔  لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کی ضمانتوں کے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاد اور جسٹس مرزا وقاص پرمشتمل دو رکنی بنچ نے آشیانہ ہاؤسنگ کیس کا 22 اور رمضان شوگر ملز کا 20 صفحات کا فیصلہ جاری کیا ۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…