تہران (این این آئی)سپاہِ پاسداران انقلاب ایران کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈئیر جنرل حسین سلامی نے یورپ کوخبردار کیا ہے کہ وہ ایران کے میزائلوں کی تیاری کے پروگرام پر کوئی تحدیدات عائد نہ کرے ورنہ وہ ان کی تزویراتی رینج میں ا ضافہ کردے گا۔ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق بریگیڈئیر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ اگر یورپی یا کوئی اور ایران کو میزائلوں سے غیر مسلح کرنا چاہتے ہیں تو
پھر ہم تزویراتی صلاحیت میں اضافے پر مجبور ہوں گے۔انھوں نے کہا کہ میں نے ایران کے میزائلوں کی نئی حقیقت کے بارے میں آج جو کچھ سنا ہے، وہ یہ کہ ہم پر میزائلوں کی رینج میں اضافے کے لیے کوئی رکاوٹ یا تکنیکی پابندی عاید نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایرا ن اپنی دفاعی حکمتِ عملی کے تحت میزائل ٹیکنالوجی کو ترقی دے رہا ہے اور یہ حکمتِ عملی ضرورت کے مطابق تبدیل ہوتی رہتی ہے۔