اتوار‬‮ ، 28 ستمبر‬‮ 2025 

حماس اور اسلامی جہاد کے قائدین کی مصالحتی مذاکرات کے لئے قاہرہ آمد

datetime 4  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ غزہ(این این آئی)فلسطینی دھڑوں میں مصر کی زیرنگرانی مصالحتی کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے فلسطین کی دو بڑی تنظیموں حماس اور اسلامی جہاد کے رہ نما قاہرہ پہنچ گئے۔غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق حماس اور اسلامی جہاد کے وفود قاہرہ میں مصری حکام کے ساتھ غزہ میں اسرائیل سے جنگ بندی اور فلسطینی دھڑوں میں مصالحت پر بات چیت کررہے ہیں۔

غزہ میں ایک سینئر عْہدیدار نے بتایا کہ اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے صدر اسماعیل ھنیہ ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ہمراہ قاہرہ پہنچے جہاں انہوں نے مصری سیکیورٹی حکام سے بات چیت کی ہے۔ اسی طرح اسلامی جہاد کے رہ نما زیاد النخالہ کی قیادت میں تنظیم کا وفد گذشتہ روز قاہرہ پہنچا۔خیال رہے کہ حماس اور صدر محمود عباس کے درمیان گذشتہ ایک عشرے سے سخت اختلافات چل رہیہیں اور دونوں کے درمیان مصالحت کی کئی کوششیں کی گئیں جو ثمر آور ثابت نہیں ہوسکیں۔مصر ایک جانب فلسطینی دھڑوں کے درمیان مصالحت کرانے کے لیے سرگرم ہے اور دوسری طرف حماس اور اسرائیل کو غزہ میں ایک نئی جنگ چھیڑنے سے روکنے کے لیے بھی کوشاں ہے۔ گذشتہ کچھ عرصے سے مصری وفود کے فلسطینی علاقوں میں دورے بھی جاری ہیں اور فلسطینی تنظیموں کی قیادت بھی قاہرہ کے دورے کرتی رہی ہے۔ایک فلسطینی عہدیدار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ مصر غزہ میں ایک نئی جنگ چھڑنے کو روکنے اور اہالیان غزہ کی معیشت کی بہتری کے لیے اقدامات کررہا ہے۔گذشتہ ماہ حماس اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان اس وقت تعلقات مزید کشیدہ ہوگئے تھے جب صدر عباس نے غزہ کی مصر کی سرحد پر قائم رفح کراسنگ سے سرکاری اہلکار ہٹا دیے تھے۔ اس اقدام کے بعد قاہرہ نے گذرگاہ بند کردی تھی۔غزہ میں فلسطینی عہدیداروں کا کہناتھا کہ مصر نے غیراعلانیہ طور پر رفح گذرگاہ گذشتہ ہفتے کھلی رکھی ہے۔ حماس کے حکام کا کہنا ہے کہ رفح گذرگاہ سے دوطرفہ آمد ورفت جاری ہے تاہم مصر نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…