جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

سعودی وزارت حج کی جانب سے آن لائن عمرہ ویزہ کی سہولت کا اعلان ، 157 ممالک میں رہنے والے مسلمانوں کو کافی فائدہ ہوگا

datetime 3  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی وزارت حج و عمرہ نے مملکت کے ویژن 2030 کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے معتمرین کو آن لائن عمرہ ویزا کی سہولت جاری کردی۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے ’’ مقام‘‘کے عنوان سے ویب سائٹ جاری کردی ہے جس کے تحت وہ ممالک جہاں بیرونی عمرہ ایجنٹ موجود نہیں، کے علاوہ دیگر ممالک سے بھی عمرہ ویزا اور پیکیج کا حصول آن لائن کیا جاسکے گا۔ اس ضمن میں نائب وزیر حج ڈاکٹر عبدالفتاح بن سلیمان مشاط نے بتایا کہ وزارت نے آن لائن عمرہ پروگرام جاری کیا ہے

جس پر لاگ ان کرنے سے عمرہ خدمات آن لائن حاصل کی جاسکتی ہیں۔نائب وزیر حج نے مزید کہا کہ ویب سائٹ ’’مقام‘‘ کے اجراء سے 157 ممالک میں رہنے والے مسلمانوں کو کافی فائدہ ہوگا جہاں بیرونی عمرہ کمپنیاں موجود نہیں۔ ان ممالک سے آنے والے معتمرین براہ راست ویب سائٹ کے ذریعے عمرہ پیکیج حاصل کرسکتے ہیں۔ ڈاکٹر عبدالفتاح کا مزید کہنا تھا کہ اب تک تجرباتی طور پر ویب سائٹ سے 30 کمپنیاں اور ادارے منسلک کئے گئے ہیں جن کے ذریعے گزشتہ برس 1439 ھ کے دوران آنے والے معتمرین 11لاکھ کے قریب رہی۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…