لاہور (نیوز ڈیسک)بین الاقوامی شہرت یافتہ بھنگڑا سٹار گلوکار مظہر راہی نے اپنا نیا گانا”سیلفی“ مکمل کرلیا۔اس کی ریکارڈنگ گذشتہ روز مقامی سٹوڈیو میں مکمل کی گئی جسے عمران علی نے مکمل کیا۔اس گانے کی شاعری ملک آصف شہزاد نے لکھی ہے اور اس کا میوزک خود مظہر راہی نے ترتیب دیاہے ایک ملاقات کے دوران مظہر راہی نے بتایا کہ یہ گانا انہوں نے آجکل سوشل میڈیا پر نوجوانوں میں سیلفی بنانے کے بڑھتے ہوئے رجحان کو دیکھتے ہوئے ریکارڈ کیا ہے اس گانے میں بتایا گیاہے کہ سیلفی آجکل کی سوشل لائف میں کتنی ضروری ہوچکی ہے اور نوجوان نسل خصوصاً لڑکیا ں اس کا کتنا شکار ہیں ۔انہوں نے کہاکہ انہیں امید ہے کہ یہ گانا نوجوان نسل کا مقبول گانا بن جائیگا اس گانے کی فائنل ریکارڈنگ اسی ہفتے میں مکمل ہوجائیگی اور پھر اس کی باقاعدہ ویڈیو تیار کی جائیگی جسے ملک کے نامور ہدائتکار بنائیں گے اور اس میں ٹاپ ماڈلز ماڈلنگ کرینگے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی مظہر راہی کے بہت زیادہ گانے ہٹ ہوچکے ہیں اور مظہر راہی فیس بک،وٹس اپ اور ٹویٹر پر بھی گانا ریکارڈ کرواچکے ہیں جنہوں نے مقبولیت حاصل کی تھی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تاحیات
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے حوالے سے بڑااعلان
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑااضافہ
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
تیز ہوائوں کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان
-
سعودی عرب: ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق اہم فیصلہ
-
اسپارکو نے ماہِ رجب کا چاند نظر آنے سے متعلق بتا دیا
-
فیصل آباد،پیسے دیے بغیر مونگ پھلی اٹھا کر کھانے سے منع کرنے پر گاہک نے ریڑھی بان کو قتل کر دیا
-
کھیت میں کام کرنے والے دوستوں کو ڈیڑھ کروڑ کا ہیرا مل گیا















































