ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

جنگ میں دشمن سے اب روبوٹس لڑیں گے

datetime 23  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )اب میدان جنگ میں دشمن سے انسان نہیں بلکہ روبوٹ لڑیں گے۔ اس سلسلے میں امریکا میں جنگجو روبوٹس کی تربیت شروع کر دی گئی ہے۔ یہ کوئی عام روبوٹ نہیں، قد 6 فیٹ 2 انچ، آنکھوں میں لیزر، اور مضبوط گرفت والے ہاتھ کے حامل یہ روبوٹ نہ صرف کسی بھی ناہموار سطح پر اپنا توازن برقرار رکھ سکتے ہیں، دوڑ سکتے ہیں اور سامنے اگر دیوار آجائے تو اسے توڑنے کے ساتھ ساتھ گاڑی چلانے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں۔ امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے تیار کیے جانے والا یہ روبوٹ جلد ہی لیبارٹری سے روبوٹس کیمپ بھیج دیا جائے گا، جہاں اس کا مقابلہ دوسرے روبوٹس سے کرایا جائے گا، تاکہ اس کی جسمانی طاقت، صلاحیت اور ماحول سے آگہی کا بھی امتحان لے لیا جائے۔ رپورٹ کے مطابق اس روبوٹ کی تیاری پر محکمہ دفاع کا تحقیقی ادارے ڈارپا اب تک 10کروڑ ڈالر خرچ کرچکا ہے اور جس کا مقصد ان روبوٹس کو ایسے خطرناک مقامات اور مہمات میں بھیجنا ہے، جہاں انسانوں کا جانا ممکن نہیں یا پھر خطرات ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…