منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

سوچ سے کمپیوٹر کھولنے کا کامیاب تجربہ

datetime 23  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) ماہرین نے ذہنی سوچ سے کمپیوٹر کھولنے اورلاگ آن کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے جسے ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک نیا انقلاب قرار دیا جارہا ہے۔اسپین میں باسک سینٹر برائے دماغ ، زبان اور ذہنی صلاحیت کے ماہر بلیئر آرمسٹرونگ کی جانب سے تیار کیا گیا یہ سسٹم کامیابی سے کام کرتا ہے جس کے بعد جلد ہی پاس ورڈ اور فنگر پرنٹس سے نجات کے ساتھ کمپیوٹروں تک رسائی تیز ہوجائے گی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ مختلف افراد مختلف باتوں کو اپنے منفرد انداز میں سوچتے ہیں اس لیے تجربے میں 45 رضاکاروں کو ذہن میں 75 الفاظ د±ہرانے کا کہا گیا جن میں ایف بی ا?ئی اور ڈی وی ڈی جیسے الفاظ بھی شامل تھے ان الفاظ کی ادائیگی سے دماغ میں جو سرگرمی ہوتی ہے اسے نوٹ کیا گیا کیونکہ الفاظ سوچتے ہوئے ان کی کھوپڑی سے 2 الیکٹروڈز چپکے ہوئے تھے جو دماغی سرکٹ میں ہونے والی سرگرمی کو نوٹ کررہے تھے اس طرح ہر شخص کے ذہن میں لفظ سوچنے کا ایک نمونہ بنا جسے نوٹ کرلیا گیا اور ایک کمپیوٹر پروگرام کے ذریعے ہر شخص کے انفرادی ” برین پرنٹ“ کو تلاش کیا گیا جو کسی شخص کے مخصوص فنگرپرنٹس یا آواز کی طرح تھا۔جب رضاکاروں کو کمپیوٹر سسٹم پر مخصوص الفاظ سوچنے کا کہا گیا تو 94 فیصد افراد نے لفظ کو ذہن میں پکار کر کمپیوٹر کو کامیابی سے لاگ آن کرلیا۔ ماہرین کے مطابق اگرچہ یہ ٹیکنالوجی مروجہ طریقوں مثلاً ایپل ٹچ کی طرح قابلِ بھروسہ نہیں لیکن مستقبل میں اسے مزید بہتر بناکر حساس نیٹ ورکس اور فوجی تنصیبات کے لیے استعمال کرنا ممکن ہوگا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…