ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

کھانے کے دوران موبائل فون کوچکنائی سے بچانے کے لیے “کی بورڈ” والی ٹرے

datetime 22  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک(نیوزڈیسک ) برگر یا فرنچ فرائز جیسی چکنائی دار اسنیکس کے کھانے کے دوران اگراچانک آپ کے موبائل فون پر کوئی ضروری پیغام آجائے اس دوران آپ کو ضروری فون کرنا ہو تو آپ ہاتھ صاف کرنے کے لیے ٹشو پیپر کی تلاش میں لگ جاتے ہیں اور ٹشو نہ ملنے پر آپ کی پریشانی بڑھ جاتی ہے کیونکہ موبائل فون کو چکناہٹ سے بچانا بھی ضروری ہے لیکن اب آپ کی یہ پریشانی دور ہوجائے گی کیونکہ امریکی فاسٹ فوڈ کمپنی نے ایسی ٹرے بنالی ہے جس پر لگا “کی بورڈ” آپ کے موبائل کے “کی بورڈ” کا کام دے گا جس سے آپ کھانے کے دوران با آسانی میسج بھی کرسکیں گے۔امریکی فاسٹ فوڈ کمپنی نے ایسی ہلکی پھلکی ٹرے تیارکرلی ہے جس میں کی بورڈ بھی ہے جو بلیو ٹوتھ کے ذریعے آپ کے موبائل سے منسلک ہوجائے گا جس کے بعد آپ کو اپنے موبائل کا کی بورڈ استعمال کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ اس ٹرے کے کی بورڈ سے اپنا پیغام لکھیں اور کھانے سے بھی سے لطف اندوز ہوتے رہیں۔ٹرے کو تیار کرنے والی فاسٹ فوڈ کمپنی کا کہنا ہے کہ ٹرے کی موٹائی 4 ملی میٹر ہے جو اتنی ہلکی ہے کہ اسے تہہ بھی کیا جاسکتا ہے جب کہ اسے ٹرے ٹائپر کا نام دیا گیا ہے۔ اس ہلکی پھلکی ٹرے کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں پیپرمیٹس کا استعمال کیا گیا ہے اوراسے یو بی ایس پورٹ سے ری چارج بھی کیا جاسکتا ہے۔ کمپنی کی جانب سے جرمنی میں اپنے نئے ریسٹورنٹ کے افتتاح کے موقع پر عوام کو یہ ٹرے مفت فراہم کی گئی جسے گاہکوں نے بے حد پسند کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…