اتوار‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2026 

تحقیقاتی رپورٹ: بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوانا کیوں‌ ضروری ہیں؟

datetime 23  جنوری‬‮  2019 |

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ برائے صحت نے کینسر، ایبولا اور ایڈز جیسے موذی امراض پھیلنے کی وجہ حفاظتی ٹیکوں کو نہ لگوانے کو قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے رپورٹ جاری کی گئی جس میں بتایا گیا کہ بچوں کے پیدائشی یا

حفاظتی ٹیکوں (ویکسن) کا نہ لگوانا ساری دنیا کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ویکسن نہ لگوانے کی وجہ سے سنگین بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں، جس کی وجہ سے دنیا بھر میں خسرہ کی وبا شدت اختیار کر گئی، کولمبیا کی 26 ریاستیں اس کی وجہ سے شدید متاثر ہوئیں۔ عالمی ادارہ برائے صحت کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فضائی آلودگی، موسمیاتی تغیراتی تبدیلیوں، صحت کے شعبوں میں ناقص انتظامات اور غربت کی وجہ سے ایبولا، ڈینگی وائرس، کینسر اور ایڈز جیسے موذی امراض تیزی سے پھیلنا شروع ہوگئے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ جن 10 علاقوں میں والدین بچوں کے پیدائشی ٹیکے نہیں لگواتے وہاں موذی امراض نے شدت اختیار کی اور سیکڑوں لوگ اس سے متاثر بھی ہوئے۔ اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے صحت نے تحقیق کے بعد رپورٹ جاری کی جس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ امریکا میں 300 لوگ مذکورہ بیماریوں سے متاثر ہوئے۔ تحقیقاتی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حفاظتی ٹیکوں کے نہ لگنے کی وجہ سے بیکٹیریا اور ایسے طاقت ور وائرس پیدا ہوئے جن کی وجہ سے عارضہ قلب کی بیماریاں بھی پھیلیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…