دمشقّ(این این آئی)شام میں روس کے ملٹری کنٹرول سینٹر نے بتایا ہے کہ اسرائیلی حملے میں شامی فوج کے 4 اہل کار اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔غیرملکی خبررسااں ادارے کے مطابق سینٹر نے تصدیق کی کہ فضائی دفاعی نظام نے اسرائیل کی جانب سے داغے گئے 30 سے زیادہ کروز میزائلوں اور گائیڈڈ بموں کو فضا میں تباہ کر دیا ۔اسرائیلی فوج نے ایرانی تنظیم القدس فورس کے شام میں میں موجود ٹھکانوں کو بنایا۔ اسرائیلی فوج نے جاری بیان میں باور کرایا کہ وہ ایران کی جانب سے اسرائیل کو
عدم استحکام سے دوچار کرنے اور شام میں پاؤں جمانے کی کوششوں پر روک لگانے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔اسرائیلی فوج نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بعض تصاویر جاری کی ہیں جن کے بارے میں اس کا دعوی ہے کہ یہ شام میں ایرانی تنظیم القدس فورس کے زیر انتظام انٹیلی جنس مراکز اور ہتھیاروں کے گوداموں کی تصاویر ہیں۔علاوہ ازیں ایک وڈیو بھی پوسٹ کی گئی ہے جس میں شام کی ان میزائل بیٹریز کو نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جنہوں نے اسرائیلی حملوں کو روکنے کی کوشش کی۔